حق پرست عوام ،سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی رانا صفدر کی صحت یابی کیلئے دعا کریں ، الطاف حسین

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08اگست ۔2009ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی رانا صفدر کی علالت پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ،بہنوں ،بزرگوں اورکارکنوں سے اپیل کی کہ وہ رانا صفدر کی صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں ۔

Your Thoughts and Comments