بند کریں
صحت صحت کی خبریںکراچی،ڈینگی وائرس میں مزید 78 مریضوں کا اضافہ ،اضافے کے بعد داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 243 ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 02/11/2006 - 17:25:48 وقت اشاعت: 02/11/2006 - 16:27:24 وقت اشاعت: 02/11/2006 - 16:16:42 وقت اشاعت: 02/11/2006 - 12:57:08 وقت اشاعت: 02/11/2006 - 12:55:20 وقت اشاعت: 01/11/2006 - 21:19:05 وقت اشاعت: 01/11/2006 - 21:19:05 وقت اشاعت: 01/11/2006 - 15:54:36 وقت اشاعت: 01/11/2006 - 15:49:11 وقت اشاعت: 01/11/2006 - 13:47:52 وقت اشاعت: 01/11/2006 - 13:06:33

کراچی،ڈینگی وائرس میں مزید 78 مریضوں کا اضافہ ،اضافے کے بعد داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 243 ہوگئی، 71 مریضوں کو ڈسچارج کردیا گیا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1نومبر۔2006ء) ڈینگی وائرس میں مزید 78مریضوں کا اضافہ ہوگیا۔ جس کے بعد مختلف اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد 243 ہوگئی۔ اب تک ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد 2031 تک پہنچ چکی ہے۔ جس کو شہری حکومت روکنے میں بڑی حد تک ناکام ہوگئی ہے اور مریضوں میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری سندھ ڈاکٹر کیپٹن (ر) عبدالماجد نے گذشتہ روز مختلف اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آغا خان ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد 32 ہے جبکہ 3 نئے مریض لائے گئے اور 14 مریضوں کو فارغ کردیا گیا۔

لیاقت نیشنل ہسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد 40 ہے جبکہ 6 نئے اور 16 مریضوں کو فارغ کیا گیا۔ سول ہسپتال میں داخل کل مریضوں کی تعداد 20 جبکہ 9 نئے اور 2 کو فارغ کیا گیا۔ ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال میں داخل کل مریض 22 جبکہ 11 نئے اور 11 کو ہی ڈسچارج کیا گیا۔ جناح ہسپتال میں کل داخل مریض 38 جبکہ 15 نئے اور 9 کو ڈسچارج کیا گیا۔ بسما للہ تقی ہسپتال میں داخل مریض 10 جبکہ 3 نئے اور 3 کو ہی ڈسچارج کیا گیا۔

حامد ہسپتال میں 1 مریض داخل ہے اور وہاں کوئی نیا مریض داخل نہیں کیا گیا۔ چائلڈ ہیلتھ میں کل داخل مریض 16 ہیں جبکہ 2 نئے اور 1 کو ڈسچارج کیا گیا۔ عباسی شہید میں 14 نئے مریض لائے گئے۔ جس کے بعد داخل مریضوں کی تعداد 29 ہوگئی جبکہ 1 کو ڈسچارج کیا گیا۔ بقائی ہسپتال میں 2 نئے مریض لائے گئے۔ جس کے بعد داخل مریضوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ 2 مریضوں کو فارغ کیا گیا۔

نیشنل جنرل ہسپتال میں داخل مریض 3 ہیں جبکہ 3 نئے مریض لائے گئے اور 8 کو فارغ کیا گیا۔ دیگر نجی ہسپتالوں میں کل 18 مریض داخل ہیں جبکہ 10 نئے مریض لائے گئے اور 18 کو فارغ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی کل تعداد 243 ہوگئی ہے اور اب تک کل لائے جانے والے کیسوں کی کل تعداد 2031 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 71 مریضوں کو تندرستی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔
01/11/2006 - 21:19:05 :وقت اشاعت