شہباز شریف مفت تعلیم،ادویات اور زکوٰة کے اربوں روپے تندور میں ڈال کر لوگوں کو گانے سنا رہے ہیں،پرویزالٰہی

بدھ 19 اگست 2009 20:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اگست ۔2009ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے جہاں پنجاب میں ہر شعبہ میں خدمت اور ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کیے وہاں ن لیگ کا شیر آٹا‘ چینی‘ کھاد‘ بجلی سمیت سب کچھ کھا گیا شہباز شریف نے تعلیم، صحت اور زکوٰة کے اربوں روپے تندور میں جھونک دئیے اور اب لوگ ہمارے دور میں ہونیوالی مفت تعلیم، مفت ادویات، زکوٰة، ترقیاتی منصوبوں اور اپنے مسائل و مشکلات کیلئے آواز بلند کرتے ہیں تو وہ مسائل حل کرنے کی بجائے انہیں گانے سنا رہے ہیں ان کی آمرانہ حکومت کے حکم پر بیوروکریسی‘ انٹی کرپشن اور پولیس نے کسی ناظم کیخلاف انتقامی کارروائی کی تو پھر پاکستان مسلم لیگ کا ہاتھ اور ان افسروں کا گریبان ہو گا اور ہر زیادتی کا سختی سے پورا پورا حساب لیا جائے گا‘ غریبوں کی بھلائی کے بلدیاتی نظام کو بچانے کیلئے چاروں صوبوں میں تحریک شروع ہوچکی ہے‘ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتیں ہمارا ساتھ دیں ہم حکمرانوں کو بلدیاتی انتخابات کی مدت پوری ہونے کے بعد الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے ان کی نا اہلی‘ دھوکہ بازی بے نقاب ہو چکی ہے اور عوام پاکستان مسلم لیگ کے دور کو یاد کر رہے ہیں ان کے دن گنے جا چکے ہیں ہمارے ناظمین اور کونسلر اپنی خدمات کے باعث انشاء اللہ گلی‘ محلہ‘ شہر‘ تحصیل اور ضلع کی سطح پر بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

چودھری پرویزالٰہی گزشتہ روز اپنی جماعت کے زیر اہتمام قومی بلدیاتی کنونشن میں شریک سرحد‘ بلوچستان اور سندھ کے علاوہ راولپنڈی‘ گوجرانوالہ‘ لاہور‘ فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژن کے ہزاروں ضلعی تحصیل‘ ٹاؤن ناظمین‘ نائب ناظمین اور کونسلروں سے پرجوش خطاب کر رہے تھے جن میں خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میری سوچ ویژن اور ہر پالیسی کا محور غریب عوام تھے تاکہ ان کے دکھ، درد اور مسائل دور ہوں اسی لیے بلدیاتی نظام کو مضبوط بنایا اور اپنے اختیارات و فنڈز بھی نچلی ترین سطح پر منتقل کیے تاکہ لوگوں کے مسائل ان کے دروازے پر حل ہوں لیکن جمہوریت اور گڈگورننس کا دعویٰ کرنے والے وزیراعلیٰ پنجاب تمام اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں عوام کو یہ کیا با اختیار بنائیں گے‘ میری حکومت ہر سال 30 ارب روپے ضلعی حکومتوں کو دیتی تھی دو سال کے یہ 60 ارب روپے کہاں ہیں‘ صوبہ میں کوئی کام ہو رہا ہے نہ قانون سازی‘ حکومتی ارکان چوری چکاری میں پکڑے جا رہے ہیں‘ پنجاب میں مینڈیٹ کے جھوٹے دعویداروں کی حکومت چند لوٹوں کی وجہ سے قائم ہے دوسری پارٹیوں کے مینڈیٹ کا احترام نہ کرنے والے کس منہ سے میثاق جمہوریت کے علمبردار بنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اور بلدیاتی نظام کی بدولت مجھے تمام عہدے ملے یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی حکومت میں اس نظام کو مضبوط کیا، اختیارات دئیے اور اب اس کو بچانے کیلئے میدان عمل میں ہوں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں نے سرکاری افسروں کو عزت و احترام دیا اور ان کے ساتھ شرافت کا مظاہرہ کیا اب انہیں چاہئے کہ وہ بھی قانون اور شرافت کا دامن نہ چھوڑیں اور اپنی حد میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ ناظمین پر جھوٹے الزام لگانے والے خود سب سے بڑے مینڈیٹ چور اور قانون و آئین توڑنے کے مجرم ہیں اور جمہوریت کا نعرہ لگا کر آمرانہ طرز حکومت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اسمبلیوں اور اپنی حکومتوں کے 5 سال پورے کرنے کا کہتے ہیں لیکن بلدیاتی ناظمین اور کونسلروں کو مقررہ چار سال بھی پورے نہیں کرنے دے رہے یہ خود عوام کی کوئی خدمت کر رہے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو کرنے دیتے ہیں۔

ناظمین کو ہاتھ بھی لگایا گیا تو مسلم لیگ کی کھلی جنگ ہو گی اور مقابلہ سڑکوں پر ہو گا۔ پنجاب کے حکمران اپنی اوقات میں رہیں ہم نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کی بات کی ہے اور کریں گے۔ ہالبروک سے ملاقات میں صرف ہم نے کشمیر کی بات کی تھی۔ انہوں نے چیلنج کیا ہمارے دور میں ہر سال 10 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا گیا جبکہ یہ لوگوں کا روزگار چھین رہے ہیں۔

ہم نے 1122 کے ذریعے عام آدمی کو VIP کا درجہ دیا یہ منتخب لوگوں سے بھی اختیار چھین رہے ہیں۔ انہوں نے ایم کیو ایم، جماعت اسلامی کی طرف سے بلدیاتی نظام میں ساتھ دینے اور سندھ، سرحد اور بلوچستان سے آئے ہوئے ناظمین اور دیگر شخصیات کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما رکن قومی اسمبلی وسیم اختر‘ مشاہد حسین سید‘ غوث بخش مہر‘ میر نصیر مینگل‘ محمد بشارت راجہ‘ ماروی میمن‘میجر (ر) طاہر صادق‘ سردار غلام عباس اور دیگر نے خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی