” راولپنڈی ایکسپریس “پٹڑی سے اترگئی،شعیب اختر اور محمد آصف پر ممنوعہ ادویات کے استعمال کی پاداش میں عائد پابندی کی خبر کو قومی اخبارات نے شہ سرخیوں میں جگہ دی

جمعرات 2 نومبر 2006 16:16

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02انومبر2006 )فاسٹ بولرز شعیب اختر اور محمد آصف پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کی پاداش میں عائد پابندی کی خبر کو پاکستانی ذرائع ابلاغ نے شہ سرخیوں میں جگہ دی ہے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔روزنامہ جنگ نے یہ خبر اس سرخی کے ساتھ شائع کی ہے ممنوعہ قوت بخش دواوٴں کا استعمال، شعیب اور محمد آصف ایک سال کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

روزنامہ ایکسپریس نے لکھا ہیشعیب اختر اور محمد آصف پر انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے دروازے بند۔ اخبار نے مزید لکھا ہے پنڈی ایکسپریس پٹڑی سے اترگئی۔کریئر ختم ہونے کا امکان۔اخبار ڈان کی سرخی ہے۔Dope-tainted Shoaib,Asif bannedانگریزی اور اردو کے علاوہ سندھی اخبارات نے بھی صفحہ اول پر شعیب اور آصف پر عائد پابندی کی خبر کو جگہ دی ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر پر دوسال اور محمد آصف پر ایک سال کی پابندی کے فیصلے پر عام شہریوں میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایک دکاندار محمد عمران کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے یہ بڑا نقصان ہے۔ پان فروش محمد صدیق کہتے ہیں کہ دونوں باؤلرز کو دواوٴں کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہئے تھی ان کے کئے کی سزا ٹیم کو بھگتنی پڑرہی ہے۔فرنیچر کا کاروبار کرنے والے محمد عمران کے مطابق ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کو ان دونوں بولرز کی کمی شدت سے محسوس ہوگی۔ گارمنٹس فیکٹری کے سپروائزر فیصل واحد کا کہنا ہے کہ شعیب اختر ہمیشہ سے مسئلہ بنے رہے ہیں اور اس تازہ ترین صورتحال نے پاکستانی کرکٹ کو مشکل سے دوچار کردیا ہے۔

مقامی کالج کی ایک طلبہ نوشین نے کہا ہے کہ شعیب اختر تو اکثر متنازع رہے ہیں لیکن محمد آصف پہلی مرتبہ کسی تنازع کا حصہ بنے ہیں لہذ ا ان پر صرف ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کھیلنے کی پابندی ہونی چاہیے اور اس سے زیادہ سزا انہیں نہیں ملنی چاہیے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی