ایران نے سوائن فلو وائرس سے پہلی انسانی ہلاکت کی تصدیق کردی

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست ۔2009ء)ایران نے ملک میں سوائن فلو وائرس سے پہلی انسانی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ ایرانی وزارت صحت کے پروگرام برائے انسداد وائرس کے سربراہ ڈاکٹر محمود سروش نے بتایا کہ 36 سالہ منشیات کی عادی خاتون سوائن فلو وائرس سے بیمار ہونے کے بعد چل بسی۔

(جاری ہے)

ایرانی ڈاکٹر کے مطابق مذکورہ خاتون کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی تاہم منشیات کے استعمال کے باعث اس کا جسمانی نظام کمزور ہو چکا تھا جس کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکی۔ بیان میں خاتون کی موت کے عرصے سے آگاہی نہیں دی گئی البتہ کہا گیا ہے کہ ایران میں سوائن فلو وائرس کے 285 مریض ہیں۔

Your Thoughts and Comments