بند کریں
صحت صحت کی خبریںلیزا کینسر کے مرض میں مبتلا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 12/09/2009 - 13:21:42 وقت اشاعت: 11/09/2009 - 17:05:51 وقت اشاعت: 11/09/2009 - 10:03:18 وقت اشاعت: 10/09/2009 - 21:14:31 وقت اشاعت: 10/09/2009 - 18:41:50 وقت اشاعت: 10/09/2009 - 13:06:54 وقت اشاعت: 09/09/2009 - 16:52:04 وقت اشاعت: 09/09/2009 - 16:26:23 وقت اشاعت: 09/09/2009 - 13:25:17 وقت اشاعت: 08/09/2009 - 19:22:29 وقت اشاعت: 08/09/2009 - 17:15:34

لیزا کینسر کے مرض میں مبتلا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 ستمبر ۔2009ء) معروف بھارتی ماڈل اور اداکارہ لیزا رائے کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئیں ۔لیزا کے کینسر کے مر ض میں مبتلا ہونے کی تشخیص جو ن میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کا دو جو لائی سے علاج بھی جاری ہے ۔ لیزا نے اپنے بلاگ اس مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ لیزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بلاگنگ بھی اس لئے شروع کی ہے تاکہ لوگ ان کی زندگی کے بارے میں جان سکیں ۔

اپنے بلاگ میں لیزا نے لکھا ہے کہ انہوں نے ایک کتاب یلو ڈائریز لکھنا شروع کردی ہے جو کہ بہت جلد شائع ہوگی ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کتاب ان کی زندگی پر مشتمل ہوگی ۔دوسری جانب لیزا کے دوست اور رشتے دار اور فلمی صنعت سے وابستہ شخصیات یہ خبر سن کر صدمے میں مبتلا ہوگئی ہیں اور اس حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فلم قصور کے ہدایت کار وکرم بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کو یہ خبر سن کر شدید دھچکا لگا ہے اور وہ بہت جلد لیزا سے ملاقات کیلئے جائیں گے تاہم لیزا کی نئی آنے والی فلم آئی کانٹ تھنک اسٹریٹ کے ہدایت کار شمیم شر یف نے کہا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ لیزا اس مر ض میں مبتلا تھیں اور لیزا خود بھی اس سے واقف ہیں۔
10/09/2009 - 13:06:54 :وقت اشاعت