پاکستان اور ملائشیا کا سفارتی ‘ اقتصادی‘ دفاعی شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان آسیان کا فل ڈائیلاگ پارٹنر بننا چاہتا ہے اس سلسلے میں ملائشیا کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ پاکستان میں ملائشیا کی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، دونوں ممالک مشترکہ سرمایہ کار کمپنی قائم کررہے ہیں‘ ورلڈ اسلامک اکنامک فورم کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے‘عید کے چاند کے تنازعہ کو علماء مل بیٹھ کر حل کریں‘ عبدالله بداوی۔وزیراعظم شوکت عزیز کا ملائشین ہم منصب عبدالله بداوی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب،ڈینگی فیور پر قابو پانے کیلئے ملائشیا کی پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

اتوار 5 نومبر 2006 15:30

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05نومبر2006 ) پاکستان اور ملائشیا نے سفارتی ‘ دفاعی‘ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے یہ اتفاق اتوار کو یہاں وزیراعظم شوکت عزیز اور ان کے ملائشین ہم منصب عبدالله بداوی کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شوکت عزیز اور ملائشیا کے وزیراعظم عبدالله بداوی نے ون ٹو ون اور وفود کی سطح پر ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی‘ سفارتی ‘ دفاعی‘ اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعاون اور دنیا بھر میں اسلام کے خلاف جاری پروپیگنڈے کے جواب کیلئے مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے سمیت مختلف علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی‘ دفاعی‘ اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا وزیراعظم شوکت عزیز اور ان کے ملائشین ہم منصب کے درمیان ون ٹو ون ملاقات کے علاوہ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری اور ان کے ملائشین ہم منصب‘ تجارت و صنعت کے وفاقی وزیر ہمایوں اختر‘ دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر حبیب الله وڑائچ‘ صنعت و پیداوار کے وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین ‘ دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران معاہدوں پر دستخطوں کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس اور انٹرنیشنل سنٹر فار ایجوکیشن ان اسلامک فنانس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ملائشیا کی شاہرات کے حوالے سے اتھارٹی کے درمیان دو معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ ملاقات کے بعد اپنے ملائشین ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور ملائشیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے‘ دنیا میں امن کے قیام اور دنیا میں اسلام کے خلاف پروپیگنڈے کے جواب کیلئے مشترکہ جدوجہد سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا انہوں نے کہا کہ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی‘ سفارتی‘ دفاعی ‘ اقتصادی‘ سماجی‘ تجارتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

شوکت عزیز نے کہا کہ پاکستان آسیان کا فل ڈائیلاگ پارٹنر بننا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں ملائشیا مدد کررہا ہے جس پر ہم اس کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ ملائشیا اور پاکستان کے درمیان بہتر اقتصادی اور تجارتی تعاون ہے اور ملائشیا کی پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس دوران چالیس ملائشین کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں جن کی زیادہ تر توجہ تعمیرات‘ سٹرکچر بلڈنگ ‘ ایجوکیشن‘ ایئرپورٹ‘ رئیل سٹیٹ‘ حلال غذا اور زراعت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں آئیڈیاز کانفرنس ہورہی ہے وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا کہ ملائشیا اور پاکستان دونوں ملکوں میں سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینے اور اس سلسلے میں جامع حکمت عملی تیار کرنے کے لئے مشترکہ سرمایہ کار کمپنی بنا رہے ہیں شوکت عزیز نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والے ورلڈ اسلامک فورم کے انعقاد کیلئے ملائشیا کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

جبکہ پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کہ ورلڈ اسلامک اکنامک فورم کے حوالے سے لوگوں کے تحفظات ہیں کہ یہ محض گپ شپ کا فورم ہے اور اس کے تحت کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے تو اس کے جواب میں ملائشین وزیراعظم عبدالله بداوی نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ ابھی تک فورم کا دوسرا اجلاس ہے جبکہ اس دوران شوکت عزیز نے کہا کہ ایک کامیاب فورم ہے جس میں چھ سو سے زائد مندوبین شرکت کررہے ہیں جبکہ غیر مسلم ممالک سے بھی مندوبین شرکت کررہے ہیں جبکہ ملائشیا کی طرف سے پاکستان کے ساتھ افرادی قوت کے حوالے سے معاہدے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں عبدالله بداوی نے کہا کہ ملائشیا اپنے معاہدے پر قائم ہے تاہم اس کا انحصار ڈیمانڈ پر ہوتا ہے جس طرح ملائشیا کو بارہ ہزار افراد کی صرورت تھی اس نے منگوالئے اسی طرح ڈیمانڈ بڑھنے کی صورت میں مزید پاکستانیوں کو کام کیلئے ملائشیا آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ اس سوال کہ ملائشیا او آئی سی کا موجودہ چیئرمین ہے تو مسلم دنیا میں عید کے چاند کے مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور تمام مسلمان ممالک اس پر بحث کریں اور اس کا حل تلاش کیا جائے تو اس پر انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ علماء کے حل کرنے کے لئے ہے اور علماء کو اس سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہئے تاہم ملائشیا میں عید کے چاند کا اعلان سائنسی طریقہ کار کے تحت کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ملائشیا میں ہم چاند کے حوالے سے کیلنڈر اور موسمی تبدیلی کا جائزہ لیتے ہیں اور اس کے تحت عید کے چاند کا اعلان کیا جاتا ہے۔

عبدالله بداوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر رواں سال کے آخر تک دستخط ہوجائیں گے اور اس پر عمل درآمد آئندہ سال ہوگا جبکہ ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ارلی ہارویسٹ پروگرام پہلے ہی سے کام کررہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بیس نومبر سے ملائشیا میں زکوٰة کانفرنس ہورہی ہے جس میں پاکستانی وزارتی سطح پر شرکت کررہا ہے انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں زکوٰة کے صحیح استعمال اور اس کی تقسیم کے حوالے سے طریقہ کار ترتیب دینے پر بحث کی جائیگی وزیراعظم شوکت عزیز نے مزید کہا کہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان گہرے دوستانہ برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ثقافتی و تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملائشیا میں مرکزی بینک کی سربراہ بھی خاتون ہیں اور یہاں پاکستان میں بھی سٹیٹ بینک کی سربراہ خاتون ہیں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ مماثلت پائی جاتی ہے جبکہ پاکستان نے ڈینگی فیور پر قابو پانے کے لئے ملائشیا سے تکنیکی معاونت طلب کی تھی او راس سلسلے میں ملائشیا نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی