ملک کوپولیو فری بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، چین کے تعاون سے ویکسین تیار کی جائیگی،صدر زرداری،حکومت نے آصفہ زرداری بھٹو کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا سفیر مقرر کیا ہے ،بچوں کی حفاظت کیلئے تمام اداروں کو اجتماعی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا،تقریب سے خطاب، پاکستان میں پولیو کا خاتمہ میری ماں کا خواب تھا میں اس مشن کو جاری رکھوں گی،آصفہ

ہفتہ 10 اکتوبر 2009 19:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2009ء) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین کے تعاون سے ملک میں ہی پولیو ویکسین تیار کی جائے گی ، ملک کو مکمل طور پر پولیو فری بناناحکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت نے آصفہ بھٹو کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کا سفیر مقرر کیا ہے ،بچوں کی حفاظت کیلئے تمام اداروں کو اجتماعی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا، وزارت صحت عالمی اداروں کے ساتھ مل کر پولیو ویکسین کی مہم کو مزید بہتر بنائیگی ۔

ہفتہ کو ایوان صدر میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کی مہم شہید بے نظیر بھٹو نے 1994میں شروع کی تھی اس وقت ملک میں پولیو کے تین ہزار کیسز تھے جو رواں سال کم ہو کر 62رہ گئے ہیں ، پولیو کے خاتمے کیلئے مزید موثر اقدامات کرنا ہونگے ، وزارت صحت عالمی اداروں کے ساتھ مل کر پولیو ویکسین کی مہم کو مزید بہتر بنائیگی ، بچوں کی صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، صدر نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے اساتذہ اور نوجوان نسل حکومت کی مدد کرے ، ہمارا مقصد ملک کو مکمل طور پر پولیو فری بنانا ہے ، حکومت نے آصفہ بھٹو کو پولیو کے خاتمے کا پاکستانی سفیر مقرر کردیا ہے ، تاکہ وہ اپنی والدہ کے مشن کو آگے بڑھا سکیں ، ملک میں پولیو کا خاتمہ بینظیر بھٹو کا خواب تھا اسے عملی جامہ پہنایا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اور انتہاء پسند بچوں کی پولیو ویکسینیشن مہم کے خلاف تھے اور انہوں نے ڈاکٹروں کو قتل کیا جنہوں نے پولیو مہم میں حصہ لیا تھا ،ملک میں بچوں کی حفاظت کیلئے تمام اداروں کو اجتماعی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا ، انہوں نے پولیو کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی مخیرات اور فریقین کو شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے جلد ہی ملک میں پولیو کے خاتمے کی ویکسین تیار کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے گزشتہ دورہ چین کے دوران ویکسین کی تیاری کے دو طرفہ تعاون پر دستخط ہوئے تھے ۔حکومت کا دہشتگردی سمیت تمام برائیوں کے خاتمے کا عزم مضبوط ہے میں اپنی بہادر فوج کو وطن عزیز کی حفاظت پر سلام پیش کرتا ہوں ، آصفہ زرداری بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کا خاتمہ میری ماں کا خواب تھا میں اس مشن کو جاری رکھوں گی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی