بند کریں
صحت صحت کی خبریںبورے والامیں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک مریض کا انکشاف

صحت خبریں

وقت اشاعت: 08/11/2006 - 17:43:35 وقت اشاعت: 08/11/2006 - 16:20:15 وقت اشاعت: 08/11/2006 - 14:40:31 وقت اشاعت: 08/11/2006 - 12:58:51 وقت اشاعت: 08/11/2006 - 12:57:19 وقت اشاعت: 08/11/2006 - 12:56:28 وقت اشاعت: 08/11/2006 - 12:56:28 وقت اشاعت: 07/11/2006 - 17:57:30 وقت اشاعت: 07/11/2006 - 14:50:39 وقت اشاعت: 07/11/2006 - 13:31:28 وقت اشاعت: 07/11/2006 - 12:37:29

بورے والامیں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک مریض کا انکشاف

وہاڑی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 )بورے والا میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ ایک مریض کا انکشاف ہواہے تفصیل کے مطابق بورے والا کے محلہ مرضی پورہ گلی نمبرتین کا رہائشی22سالہ نوجوان سہیل سروراپنے عزیزوں کوملنے کراچی گیا جہاں وہ اس وائرس کاشکارہوا منگل کی شب سہیل سرورکوتیز بخارکے ساتھ خون کی قے آنا شروع ہوگئیں تو اسے فوری ہسپتال بورے والالے جایاگیا ایم ایس ڈاکٹرعقیل خانزادہ نے مریض کی علامات کے باعث ہسپتال ملتان ریفرکرنے کا مشورہ دیا ڈاکٹرعقیل خانزادہ نے کہاکہ مریض کو کراچی میں بھی بخارہواتو اس کے مطابق اسے وہاں ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیاگیا جس پر اس نے عمل نہ کیا اور بورے والا میں واپس آگیا جبکہ مریض کے والد محمد سرور نے بتایاکہ کراچی میں مریض کے ٹیسٹ کروائے گئے جو مثبت آئے اور مرض ابھی ابتدائی مرحلے میں تھا کہ مریض واپس گھر بورے آگیا پریشان باپ نے کہاکہ وہ انتہائی غریب ہے اس کے بیٹے کاعلاج سرکاری خرچ پر کرایاجائے۔


08/11/2006 - 12:56:28 :وقت اشاعت