بند کریں
صحت صحت کی خبریںحکومت کے مثبت اقدامات کے باعث ادویات کی برآمدات 80 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ نصیر خان29 نومبر ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 09/11/2006 - 21:43:07 وقت اشاعت: 09/11/2006 - 14:25:58 وقت اشاعت: 09/11/2006 - 14:24:55 وقت اشاعت: 09/11/2006 - 13:00:56 وقت اشاعت: 08/11/2006 - 19:41:38 وقت اشاعت: 08/11/2006 - 17:43:35 وقت اشاعت: 08/11/2006 - 16:20:15 وقت اشاعت: 08/11/2006 - 14:40:31 وقت اشاعت: 08/11/2006 - 12:58:51 وقت اشاعت: 08/11/2006 - 12:57:19 وقت اشاعت: 08/11/2006 - 12:56:28

حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث ادویات کی برآمدات 80 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ نصیر خان29 نومبر سے اسلام آباد میں ہیلتھ ایکپسو کا انعقاد کیا جائے گا، دنیا بھر سے ماہرین شرکت کریں گے

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان نے کہا ہے کہ حکومت کے مثبت اقدامات کے باعث پاکستانی ادویات کی برآمدات 80 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں آئندہ چند سالوں میں 150 ملین ڈالر سالانہ کے ہدف کو عبور کر جائے گا۔ حکومت ملک میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ 29 اور 30 نومبر کو منعقد کی جانے والی ہیلتھ ایکسپو اس سلسلے کی ایک کڑی ہے وہ بدھ کو مقامی ہوٹل میں ایکسپو 2006ء کے پریس لانچ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری ہیلتھ سید انور محمود، ڈی جی ہیلتھ شاہدہ ملک اور دوسرے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ملک میں عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کے مثبت نتائج نکل رہے ہیں۔ صحت کے متعلق عوام میں شعور اجاگر کرنے کی مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت 29 اور 30 نومبر 2006ء کو اسلام آباد میں ہیلتھ ایکسپو کا اہتمام کر رہی ہے جس میں پوری دنیا سے ماہرین شرکت کریں گے۔

اس کا مقصد صحت کے شعبے میں ہونے والی ترقی سے عوام کی آگاہی اور پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اقدامات اور سہولیات کے باعث ملک میں ادویہ سازی کے شعبے نے بے پناہ ترقی کی ہے اور گزشتہ 6 سال کے دوران برآمدات 38 ملین ڈالر سالانہ سے بڑھ کر 76 ملین ڈالر ہو چکی ہے جو آئندہ چار سالوں تک 150 ملین ڈالر کے ہدف کو عبور کر جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ نمائش میں شرکت کیلئے اب تک چھ ممالک نے تصدیق کر دی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں ڈینگو وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام تر اقدامات مکمل کر چکی ہے اورحالات کنٹرول میں ہیں۔ اس موقع پر صحت سے متعلق خصوصی گانا بھی لانچ کیا گیا جن کومصروف گلوکاروں فاخر، فریحہ پرویز اور شفقت سلامت علی نے گایا ہے۔
08/11/2006 - 17:43:35 :وقت اشاعت