” بابا پھر دھماکہ ہوگیا اٹھ جاؤ “، پشاو، لوگ صبح سویرے زوردار دھماکوں کی آواز کے ساتھ ہی نیند سے افراتفری کے عالم میں اٹھے، رپورٹ

منگل 17 نومبر 2009 18:08

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 نومبر ۔2009ء)پشاور شہر میں تقریباً گزشتہ دو ماہ سے شدت پسندی کے واقعات میں اضافہ ہوا جس میں زیادہ تر عام شہری نشانہ بنے۔جب صبح دھماکے کی آواز ہی آپ کو نیند سے جگا دے تو کیا وہ دن آپ کا اچھا گزرے گا، یا اس دن کیا آپ کا دل چاہے گا کہ بچوں کو سکول بھیجیں۔ یہی سب کچھ گزشتہ چند دنوں سے صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں ہو رہا ہے جہاں بم دھماکے اور خودکش حملے معمول بنتے جا رہے ہیں۔

پچھلے ایک ہفتے میں دو تین مرتبہ اس طرح ہوا کہ پشاور شہر میں لوگ صبح سویرے زوردار دھماکوں کی آواز کے ساتھ ہی نیند سے افراتفری کے عالم میں اٹھے۔ یہ دھماکے اتنے شدید تھے کہ ان کی آوازیں تین سے چار کلومیٹر کی حدود میں سنی گئی تھیں۔شہر میں شدت پسندی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے اثر سے اب کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔

(جاری ہے)

اور تو اور ننھے منھے بچے بھی اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں اور ان کے ذہنوں پر اس کے انتہائی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

چند دن پہلے پشاور میں صبح کے وقت جب ایک دھماکہ ہوا تو میں اس وقت گھر پر موجود تھا۔ میری چھ سالہ بیٹی نے مجھے جگا کر کہا کہ او بابا پھر دھماکے کی آواز آئی ہے، یہ دیکھو ٹی وی پر پٹی بھی چل رہی ہے۔‘تھوڑی دیر کے بعد وہ کہتی ہے ’ کیا ہوگا، روزانہ دھماکے ، آج پھر ہم سکول نہیں جائیں گے، یہ کیا مصیبت ہے، پولیس کیوں نہیں پکڑتی ان کو۔پشاور میں گزشتہ دو ماہ سے جاری شدت پسندی کی تازہ لہر نے ویسے تو ہر شعبہ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے تاہم اس کا سب سے زیادہ اثر تجارتی اور تعلیمی سرگرمیوں پر پڑا ہے۔

شہر میں ہونے والے بڑے بڑے بم دھماکے اور خودکش حملے پرہجوم مقامات پر ہوئے تھے جن میں زیادہ تر بازاروں اور تجارتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان دھماکوں سے نہ صرف یہ کہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا بلکہ ان کی وجہ سے وسیع پیمانے پر مالی نقصانات بھی ہوچکے ہیں۔ان میں سینکڑوں دوکانات کے علاوہ کئی مارکٹیں بھی مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکی ہیں۔

ایک تاجر رہنما کے مطابق صرف پیپل منڈی دھماکے میں بارہ کے قریب مارکیٹوں کو نقصان پہنچا تھا۔ اس طرح پشاور صدر اور خیبر بازار میں ہونے والے دو دھماکوں سے ایک درجن کے قریب پلازوں کو نقصان پہنچا تھا جس میں سینکڑوں دوکانیں اور دفاتر قائم تھے۔شدت پسندی کے حالیہ واقعات کے بعد بازاروں اور تجارتی مراکز میں عوام کا رش کافی حد تک کم ہوگیا ہے۔

شہر کے تاجروں کا کہنا ہے جب سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے تو اس کے بعد سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں اور خرید و فروخت میں پچاس فیصد سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کے مطابق عوام سہمی ہوئی ہے اور وہ بازاروں پر جانے کی بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔پشاور شہر میں تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

چند ہفتے قبل جب بم حملوں میں اضافہ ہوا تو سرحد حکومت نے چند دنوں کیلیے تمام تعلیمی ادارے بندکردیئے تھے تاہم اب سکول دوبارہ کھل گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سکولوں میں حاضری اس جیسے نہیں رہی جو آج سے چندماہ پہلے تھی۔بالخصوص جمعہ کے روز تو سکولوں میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے کیونکہ اس سے پہلے پشاور میں ہونے والے زیادہ تر دھماکے جمعہ کے دن ہی پیش آئے تھے لہٰذا اس دن والدین کی کوشش ہوتی ہے کہ بچوں کو سکول نہ بھیجا جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی