ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل کا دورہ

کوالالمپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09نومبر2006 ) ملائشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل کا دورہ پڑا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ایک عرب ٹیلی ویژن نے مہاتیر محمد کے بیٹے کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے والد کو رات گئے سینے میں درد ہوا جس پر ڈاکٹر کو بلایا گیا ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ انہیں دل کا معمولی دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں کوالالمپور کے ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرادیا گیا ہے ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

82سالہ مہاتیر محمد نے 22سال تک ملائشیا پر حکومت کی اور اکتوبر 2003ء میں اقتدار موجودہ وزیراعظم عبدالله احمد بداوی کے سپرد کرکے سیاست سے سبکدوش ہوگئے مہاتیر محمد کو جدید ملائشیا کا معمار کہا جاتا ہے۔

Your Thoughts and Comments