ہما وسیم کے علاج میں مبینہ غفلت،قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس طلب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 نومبر ۔2009ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس دس نومبر کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے، جس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ کے علاج میں مبینہ غفلت کے معاملے کا جائزہ لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر ندیم احسان نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم خود شرکت کریں گے۔ اسکے علاوہ وزارت صحت اور پی ایم ڈی سی کے حکام کو طلب کیا گیا ہے، تاکہ اس حوالے سے کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکے۔

Your Thoughts and Comments