غیر قانونی کثیرالمنزلہ پلازوں نے شہر کا حسن بگاڑ کے رکھ دیا‘متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکار بھی ملوث ہیں‘ وزیر اعلیٰ پنجاب،پہلے مرحلے میں ان بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے جنہوں نے قوم کے اربوں روپے کھا کر یہ پلازے تعمیر کئے

پیر 14 دسمبر 2009 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 14دسمبر۔ 2009ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ غیر قانونی کثیرالمنزلہ پلازوں نے شہر کا حسن بگاڑ کے رکھ دیاہے اور ان غیر قانونی پلازوں کی تعمیر میں متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکار بھی پوری طرح ملوث ہیں- انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ان بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے جنہوں نے قوم کے اربوں روپے کھا کر یہ غیر قانونی پلازے تعمیر کیئے اور ان کے خلاف کاروائی کے دوران کسی بھی دباؤ یا سفارش کو ہرگز خاطر میں نہ لایاجائے- انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ان افسران و اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی ہدایت کی جو غیر قانونی پلازوں کی تعمیر میں ملوث ہیں- وزیراعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو کثیرالمنزلہ عمارات کے خلاف کاروائی اور ٹائم فریم کے حوالے سے جامع پلان بھی پیش کرنے کی ہدایت کی-یہ بات انہوں نے یہاں ایوان وزیراعلیٰ میں غیرقانونی طور پر تعمیر کئے گئے بڑے پلازوں کے خلاف کاروائی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی- جس میں کمشنر و ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ‘ ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے علاوہ متعلقہ سینئر افسران نے بھی شرکت کی-وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارلحکومت میں بے ہنگم غیر قانونی کثیرالمنزلہ عمارات نے شہر کا نقشہ یکسر بدل کے رکھ دیاہے اور ان کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر میں انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ضروریات کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیاجس سے کوئی بھی سانحہ رونما ہوسکتا ہے- انہوں نے کہا کہ کثیرالمنزلہ عمارات کو منہدم کرنے کے لئے اس کام میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں کی فوری خدمات حاصل کی جائیں تاکہ کسی انسانی جان کے ضیاع کا احتمال نہ ہواورجتنی منزلیں گرانی درکار ہوں و ہی گرائی جائیں اور عمارت کے باقی سٹرکچر کو بھی نقصان نہ پہنچے- انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں بڑے بڑے پلازوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ دوسرے مرحلے میں ان چھوٹے پلازوں کے خلاف کاروائی کی جائے جنہوں نے پلازوں کی تعمیر میں معمولی نوعیت کی خلاف ورزیاں کی ہیں- انہوں نے کہاکہ ایسے چھوٹے پلازوں کے مالکان سے منتخب نمائندوں کی مشاورت سے بات چیت کی جائے اورانہیں ازخود غیر قانونی پلازے گرانے کی ترغیب دی جائے اور اگر اس کے باوجود بھی چھوٹے پلازوں کے مالکان ایسے پلازے منہدم نہ کریں تو ان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے- انہوں نے عوام کی سہولت اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے تعمیرات کے قوائد وضوابط میں ضرروی ترمیم کرنے کی بھی ہدایت کی- انہوں نے کہاکہ غیر قانونی پلازوں کی تعمیر میں متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی ملی بھگت بھی شامل ہے اس لئے ایسے اہلکاروں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے اوران محکموں کو کرپٹ‘ بدعنوان افسران و اہلکاروں سے پاک کرنے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں- انہوں نے غیر قانونی پلازوں کی تعمیر میں ملوث ایل ڈی اے کے افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائری کرکے دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی- انہوں نے ڈی سی او لاہور کو ہدایت کی کہ وہ اس امر کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں کہ آئندہ شہر میں کوئی بھی غیر قانونی کمرشل پلازہ تعمیر نہ ہو- انہوں نے ڈی جی ایل ڈی اے و ڈی سی او لاہور کو غیر قانونی پلازوں کی درجہ بندی کرنے اور ان کے خلاف کاروائی اور ٹائم فریم کے حوالے سے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے پلازوں کے خلاف کاروائی تیزی سے مکمل کی جائے - انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے کثیرالمنزلہ عمارات کے خلاف کاروائی کادوبارہ جائزہ لیں گے-کمشنرو ڈی سی او لاہور اور ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے اجلاس میں غیر قانونی پلازوں اور ان کے خلاف کاروائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی- انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی پلازوں کی تعمیر میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے- ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 21کثیرالمنزلہ عمارات کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے اور اس مقصد کے لئے عمارات کو منہدم کرنے کے کام میں تجربہ رکھنے والی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں- ایل ڈی اے کی ٹیمیں غیر قانونی پلازے منہدم کرنے کے لئے دن رات کام کررہی ہیں- ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں147پلازوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی جبکہ مجموعی طور پر کاروائی کے لئے 474پلازوں کی نشاندہی کی گئی ہے-

Browse Latest Health News in Urdu

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی

برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی