لورالائی،کانگو وائر س سے متاثرہ دو افراد ہلاک ہو گئے

لورالائی،کانگو وائر س سے متاثرہ دو افراد ہلاک ہو گئے
لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اگست2017ء) کانگو وائرس کی وباء سے متاثر دو افراد ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق لورالائی کے علاقے چمازہ سے تعلق رکھنے والا باچا خان ولد سلطان یاسین زئی جو کانگو وائر س کا شکار ہوگئے تھے مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کیا جارہاتھا کہ راستے ہی میں دم توڑ گئے جبکہ ایک عورت بھی کانگو وائرس سے ہلاک ہوگئی لورالائی کے عوامی حلقوں نے حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر لورالائی اور اس کے گرد و نواح میں کانگو وائرس کے خاتمے فوری طور پر اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے جو سپرے کیا جارہاہے وہ برائے نام اور خانہ پوری کیلئے کیاجارہاہے محکمہ لائیوسٹاک لورالائی نے اس حوالے سے کوئی عملی قدم نہیں اُ ٹھا یا ہے کانگو وائر س کیلئے فنڈکو صرف کاغذی کاروائی تک محدود کردیا گیا ہے ۔

Your Thoughts and Comments