انسداد ڈینگی لاروا سرویلنس میں معمولی سی غفلت کی بھی گنجائش نہیں ‘ مرتضیٰ ملک

ہفتہ 26 اگست 2017 17:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اگست2017ء) سب رجسٹرار راوی ٹاؤن مرتضی ملک نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی لاروا سرویلنس میں معمولی سی غفلت کی بھی گنجائش نہیں ہے،اِن ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں میں نہایت جانفشانی سے سرویلنس کی ضرورت ہے،اِ ن ڈور میں گھروں میں موجود گملوں، ایئر کولروں اور گھروں کی چھتوں پر موجود فالتو برتنوں و پرندوں کے لیے رکھے ہوئے کنٹینرز کی صفائی و چیکنگ ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی راوی ٹاؤن اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ٹی ایم او راوی ٹاؤن سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور راوی ٹاؤن میں جاری سرویلنس سرگرمیوں کے بارے میں اپنی اپنی رپورٹ پیش کی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں کے سبب نشیبی جگہوں اور خالی پلاٹوں میں موجود جمع پانی کا فوری طور پر نکاس کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کو کھانے والی مچھلیوں کو تالابوں میں ڈال کر وہاں پر نشان ضرور لگایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جن گھروں میں ڈینگی لاروا پایا جائے اس گھر کے دروازے پر ڈینگی اسٹیکر ضرور چسپاں کیا جائے۔ انہوں نے آؤٹ ڈور میں کام کرنے والی ٹیموں کو ہدایت کی کہ پارکوں ، قبرستانوں میں خود رو جھاڑیوں کی صفائی ازحد ضروری ہے جبکہ ٹائر دکانوں ، کباڑ خانوں اور گوداموں کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی