حکومت صحت او ر تعلیم کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ،ملک میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی ہے ، وزیر اعظم، پاک فوج کے جوان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ،میڈیکل کور نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں اور آپریشن کے علاقوں سے نقل مکانی کرکے آنیوالوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بہترین خدمات سر انجام دی ہیں، سی ایم ایچ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں خطاب

ہفتہ 16 جنوری 2010 15:29

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔16جنوری۔ 2010ء) وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت صحت او ر تعلیم کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اسکے لئے کثیر فنڈز بھی فراہم کئے گئے ہیں ، حکومت کی بھرپور کوششوں کے باوجود ملک بھر خصوصاً پنجاب میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی شدید کمی ہے ، پاک فوج کے جوان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم اور نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اورپاک فوج کے میڈیکل کور نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں اور آپریشن کے علاقوں سے نقل مکانی کرکے آنیوالوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے بہترین خدمات سر انجام دی ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ایم ایچ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی عمارت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل اعجاز احمد بخشی ، وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین اور کالج کے پرنسپل لیفٹیننٹ جنرل (ر) افضال احمد بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کالج کیلئے 10کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں امید کرتا ہوں کہ سی ایم ایچ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملک میں معیاری تعلیم کو فروغ دینے کا باعث بنے گا ۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ کالج کی تعمیر کے لئے حکومت نے کوئی فنڈز فراہم نہیں کئے اور یہ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کیا گیا ہے جو قابل تحسین اقدام ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر گائیڈ لائن اور لیڈر شپ میسر ہو تو اس طرح کے کئی منصوبے شروع کئے جا سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہر شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے او رپاک فوج کے جوان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جس طرح کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کالج کے ماحول اور ڈسپلن نے انہیں بڑا متاثر کیا ہے اور یہ منصوبہ تین سال کی قلیل مدت میں مکمل ہوا ہے جو ڈسپلن کی واضح مثال ہے اور کالج کے طلباء و طالبات کی محنت اور قابلیت اسکے شاندار نتائج سے واضح ہے ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبے کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے اور اس کے لئے خصوصی فنڈز بھی فراہم کئے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بھرپور کوششوں کے باوجود ملک بھر خصوصاً پنجاب میں ڈاکٹروں او رمیڈیکل سٹاف کی شدید قلت ہے اور اس طرح کے معیاری تعلیمی اداروں کے قیام سے اس کمی کو پورا کر کے عوام کو صحت کی سہولتیں پہنچائی جا سکتی ہیں ۔قبل ازیں کالج کے پرنسپل نے سپاسنامہ پیش کیا جبکہ وزیر اعظم نے کالج کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی