سائنسدانوں نے ذہنی بیماری شیزو فرینیا کے علاج میں نمایاں کامیابی کرلی

مقناطیسی لہروں کے ذریعے اس مرض پر کنڑول میں جزوی کامیابی حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اب ہم نسبتا یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ دماغ کا ایک مخصوص حصہ ایسا ہے جو ان واہموں اور تصورات کو جنم دیتا ہے جو شیزوفرینا کے مریض کو غیبی آواز وں کی صورت میں سنائی دیتے ہیں،سائنسدان

بدھ 6 ستمبر 2017 13:30

سائنسدانوں نے ذہنی بیماری شیزو فرینیا کے علاج میں نمایاں کامیابی کرلی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 ستمبر2017ء) سائنسدانوں نے ذہنی بیماری شیزو فرینیا کے علاج میں نمایاں کامیابی کرلی ۔امریکی میڈیا کے مطابق سائنس دانوں نے دماغ کے اس حصے کی نشاندہی کر لی ہے جہاں سے ذہنی بیماری شیزو فرینیا پیدا ہوتی ہے۔سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے بتایا کہ وہ مقناطیسی لہروں کے ذریعے اس مرض پر کنڑول میں جزوی کامیابی حاصل کر نے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

سائنس دانوں کی ٹیم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شیزوفرنیا کے مریضوں پر تجربات کے دوران مقناطیسی لہروں کے علاج سے ایک تہائی مریضوں میں نمایاں بہتری آئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ہم نسبتا یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ دماغ کا ایک مخصوص حصہ ایسا ہے جو ان واہموں اور تصورات کو جنم دیتا ہے جو شیزوفرینا کے مریض کو غیبی آواز وں کی صورت میں سنائی دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں ہائی فریکونسی کی مقناطیسی لہریں کچھ مریضوں کی بیماری کی شدت میں نمایاں کمی لا سکتی ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ طویل مدت کے علاج کے سلسلے میں ہائی فریکونسی مقناطیسی لہریں یا ٹی ایم ایس کی افادیت پر مزید تجربات کی ضرورت ہے۔ان تجربات کے نتائج ابھی کسی سائنسی جریدے میں شائع نہیں ہوئے تاہم انہیں پیرس میں دماغی اور نفسیاتی بیماریوں سے متعلق یورپی کالج میں منعقدہ ایک کانفرنس میں پیش کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائنس دانوں کی ٹیم نے ان تجربات میں شیزوفرینا کے 33 مریضوں کا علاج ٹی ایم ایس سے کیا جب کہ 26 مریضوں کو روایتی دوا دی گئی۔پہلے گروپ کے مریضوں کے دماغ کے اس حصے کو، جس کا تعلق بول چال سے ہے، دو روز تک دن میں دو بار مقنا طیسی لہروں کے عمل سے گذارا گیا۔دو ہفتوں کے بعد ان سے پوچھا گیا کہ آیا ان کو غیبی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ تقریبا 35 فی صد مریضوں نے بتایا کہ انہیں نمایاں افاقہ ہوا ہے۔غیبی آواز وں کا سنائی دینا، شیزو فرنیا کے مریضوں اور ان کے قریبی حلقے کے لیے خاصا پریشان کن ہوتا ہے۔صحت کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں شیزو فرنیا کے دو کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ مریض موجود ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی