بند کریں
صحت صحت کی خبریںکم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک یادداشت اور لمبی زندگی کی ضامن

صحت خبریں

وقت اشاعت: 08/09/2017 - 11:00:36 وقت اشاعت: 08/09/2017 - 11:00:28 وقت اشاعت: 07/09/2017 - 16:24:41 وقت اشاعت: 07/09/2017 - 16:04:24 وقت اشاعت: 07/09/2017 - 12:57:14 وقت اشاعت: 07/09/2017 - 12:57:14 وقت اشاعت: 07/09/2017 - 12:54:42 وقت اشاعت: 07/09/2017 - 12:21:22 وقت اشاعت: 07/09/2017 - 12:12:06 وقت اشاعت: 06/09/2017 - 13:50:07 وقت اشاعت: 06/09/2017 - 13:30:50

کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک یادداشت اور لمبی زندگی کی ضامن

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 ستمبر2017ء) امریکا کے ماہریں صحت کا کہنا ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹ والی ’کیٹوجینک ڈائٹ‘خوراک یادداشت اور لمبی زندگی کی ضمانت ہے۔ بک انسٹی ٹیوٹ آف ایجنگ نوواٹو کے ماہرین ایرک ورڈِن اور جان نیومن کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیٹوجینک غذاؤں سے جہاں بہت سے دیگر فوائد حاصل ہوتے ہیں وہیں حافظہ بہت اچھا ہوتا ہے اور یہ طویل زندگی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیٹوجینک غذائیں مصنوعی رنگوں اور ملاوٹ سے پاک قدرتی غذاؤں کو کہا جاتا ہے جن میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے جبکہ چکنائی زیادہ اور پروٹین بھی خاصی مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ کیٹو کے اثرات عین روزے یا فاقے کی طرح تھے اور اس کے علاوہ یہ دل کی افعال کو درست رکھنے، گلوکوز کو اعتدال پر رکھنے اور دماغی صحت پر اچھے اثرات میں بھی نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق کیٹوغذائیں جسم میں بی ٹا ہائیڈروکسی بیوٹریٹ (بی ایچ بی) کی مقدار بڑھاتی ہیں جس سے دماغ سرگرمی، یادداشت اور کام کرنے کی صلاحیت بڑھتی جبکہ بی ایچ بی بڑھاپے کو دور رکھتی ہے اور اہم اعضا اور ٹشو کو بھی درست حالت میں رکھتی ہے۔کیٹوجینک غذا میں لحمیات اور پروٹین زیادہ جبکہ کاربوہائیڈریٹس بہت کم کھائے جاتے ہیں۔ ان غذاؤں میں گھاس چرنے والے میویشیوں کا گوشت، گھی، تیل، زیتون کا تیل، چکنائی والی مچھلی، انڈے، مغزیات، پھلیاں، خشک گری دار میوے، ایواکاڈو، زمین سے اوپر اگنے والی سبزیاں اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
07/09/2017 - 12:57:14 :وقت اشاعت