کے پی کے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 26 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ،

30 فیصد سرکاری سکولز میں بجلی کی سہولت نہیں،پی ٹی آئی کااپنی پالیسیوں کی بدولت آئندہ الیکشن میں نام و نشان تک نہیں رہے گا بلدیاتی ممبران مسائل کا شکار ہیں اور عمران خان کو سیر و سیاحت سے ہی فرصت نہیں، آفتاب شیرپائو کا ایبٹ آباد میں جلسہ سے خطاب

ہفتہ 16 ستمبر 2017 13:37

کے پی کے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 26 افراد موت کے منہ میں چلے گئے ،
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا میں اپنی ناکامی کا برملا اعتراف کیا ہے، صوبہ میں ڈینگی سے متاثر ہو کر 26 افراد موت کے منہ میں چلے گئے، 30 فیصد سرکاری سکولز میں بجلی کی سہولت میسر نہیں، بلدیاتی ممبران بھی مسائل کا شکار ہیں اور عمران خان کو سیر و سیاحت سے ہی فرصت نہیں ہے، ذاتی مفاد سے ہٹ کر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہو گی،وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کومردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق این ایف سی ایوارڈ فوری طور پر دے، سی پیک روٹ میں ہزارہ کا کوئی متبادل نہیں، محرومیوں کو ختم کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے تین اکنامک زونز بنائے جائیں۔

(جاری ہے)

وہ گذشتہ شام پارٹی کے مرکزی رہنما احمد نواز خان جدون کی دعوت پر ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق سینئر وزیر و رکن صوبائی اسمبلی سکندر خان شیر پائو، انیسہ زیب طاہر خیلی، بیدار حسین کے علاوہ سابق رکن صوبائی اسمبلی نعیمہ نثار، ڈویژنل صدر چوہدری اورنگزیب، ضلع نائب ناظم مرتضیٰ تنولی سمیت ضلعی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔

آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنا حق ادا نہیں کیا، صحت اور تعلیم کے مسائل حل کرنے کے دعوے دھوکہ ہیں، خیبر پختونخوا میںگرڈ سٹیشن ناقص ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ معدنیات، جنگلات اور بجلی کے ڈیمز یہاں کا سرمایہ ہے، وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اعتبار سے بھی ہزارہ کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کا پہلا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں پاس کیا تھا، ہمیں پھر موقع ملا تو صوبہ کے وسائل کو برابر تقسیم کریں گے، ہزارہ کے عوام نے قیام پاکستان میں بھی بے پناہ قربانیاں دیں جو کسی سے پوشیدہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ2005ء کے ہولناک زلزلہ میں ہزارہ کو جو نقصان پہنچا وہ اب تک پورا نہیں ہوا، سی پیک میں بھی ہزارہ کو اس کا پورا حق دلانے کیلئے اسمبلی میں آواز بلند کی، دربند کو تحصیل کا درجہ دلانے میں قومی وطن پارٹی کی جدوجہد شامل ہے۔ آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے سکیورٹی اداروں، پاک فوج، پولیس اور ہزاروں افراد نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا، یہ قوم کے شہید ہیں اور ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختونخوا میں اپنی پالیسیوں کی بدولت آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا نام و نشان تک نہیں رہے گا، قومی وطن پارٹی ہی عوام کی صحیح نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی۔ اس موقع پر سکندر خان شیر پائو، انیسہ زیب طاہر خیلی، احمد نواز خان اور چوہدری اورنگزیب نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی