نشہ کے استعمال سے انسان حقائق کو دیکھنے سے محروم ہو جا تا ہے‘ڈاکٹر ظفر اقبال میاں

منگل 19 ستمبر 2017 16:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) نشہ کے استعمال سے انسان حقائق کو دیکھنے سے محروم ہی نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ جذبات صحیح اور غلط کی پہچان بھی بھول جاتا ہے،نشہ ایسے کیمیائی مادوں کا مجموعہ ہے جو ہمارے دماغ کے مواصلاتی نظام کے ساتھ دخل اندازی کرتا ہے ،دماغ کے قدرتی کیمیائی مادے ایک خاص مقدار میں بڑھتے گھٹتے ہیں لیکن نشے کی بدولت مخصوص کیمیائی مادے غیر معمولی طور پر بڑھتے گھٹتے ہیں اس قدرتی نظام میںنشے کی مداخلت کی بدولت ہمارے دماغ کی ساخت میں تبدیلی آ جاتی ہے جس کے اثرات انسان کی ذہنی ،جسمانی ،سماجی ،روحانی و ذاتی زندگی پر مرتب ہوتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین گلوبل این جی او ،ری ہیب وریسرچ سنٹر مائنڈ سانٹسٹ ڈاکٹر ظفر اقبال میاں اور سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر محمد افضل میو نے گلوبل این جی او ،ری ہیب ور ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام انسداد منشیات کیمپ کے موقع پر اسلامیہ کالج کُوپر روڈ لاہور کی طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے منشیات ہمارے معاشرہ کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ۔

کتنے خاندان اپنے بچوں کے روشن مستقبل سے نا امید ہو چکے ہیں ۔گلوبل این جی او رہیب و ریسرچ سنٹر لنک روڈ ماڈل ٹاؤن لاہور منشیات کی روک تھام شعور و آگاہی علاج اور بحالی کیلئے دن رات مصروف عمل ہے ۔اس موقع پر چیئرمین گلوبل این جی او و روہیب و ریسرچ سنٹر ڈاکٹر ظفر اقبال میاں نے عوام خاص طور پر عوامی نمائندوں ،سماجی اداروں ،تاجر تنظیموں یوتھ کلب اساتذہ و والدین ،وکلاء ڈاکٹرز ،صحافیوں اور دیگر معاشرے کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گلوبل این جی او رہیب و ریسرچ سنٹر کے انسداد منشیات پروگرام میں شامل ہو کر معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے میں ساتھ دیں تا کہ ہم آنے والی نسلوں کو اس کی تباہی سے بچا سکیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ادارے منشیات کے خلاف دن رات مصروف عمل ہیں مگر اس کے ساتھ ،معاشرے کے ہر فرد کو اس جہاد میں شامل ہونا ہوگا۔

پھر ہی اس کے بہتر نتائج حاصل ہو سکے گے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی