عمرکوٹ میں خسرہ پھیلنے کے نتجے میں دو ہفتوں کے دوران دس بچے جاں بحق ،ْ درجن بچے ہسپتال داخل

سابھری گاؤں کے قریب گیپسی کالونی میں 800 خاندان آباد ہیں جہاں دوہفتے قبل خسرہ پھیل گیا تھا ،ْ استار جوگی

منگل 26 ستمبر 2017 16:41

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2017ء) عمرکوٹ میں خسرہ پھیلنے کے نتجے میں دو ہفتوں کے دوران کم ازکم 10 بچے جاں بحق اور ایک درجن بچوں کو ہسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ضلع عمر کوٹ کے علاقے کنری کی مٹھو کالونی میں 8 سو سے زائد گھرانوں کے بچے خسرے سے متاثر ہوگئے ہیں۔معروف سپیرا ستار جوگی کے مطابق سابھری گاؤں کے قریب گیپسی کالونی میں 800 خاندان آباد ہیں جہاں دوہفتے قبل خسرہ پھیل گیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ علاقہ مکین صحت، شفاف پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی کمی اور غربت کا شکار ہیں جبکہ معمول کی ویکسی نیشن کی سہولت سے بھی محروم ہیں۔ مقامی رہائشی خیم چند کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا رام چند کو تیز بخار، کھانسی، نزلہ، گلے کی خراش اور آنکھوں میں درد اور جسم میں سفید دھبے ہوگئے تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور ایک ہفتے قبل رام چند جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

لونگ جوگی کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا پریم اور محلے کے دیگر 35 بچوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ برادری کے افراد غربت کا شکار ہیں اور کمانے کی غرض سے پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہیں جبکہ ان کے بچے کالونی میں ہی ٹھہرے ہوتے ہیں لیکن وہ معمول کی ویکسین کے لیے نہیں جاسکتے ہیں جس کے نتیجے میں بچوں کی اموات ہورہی ہیں۔

سجن جوگی کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کے علاج کیلئے روایتی طریقوں کے علاوہ نجی ہسپتالوں میں بہت پیسہ خرچ کرچکے ہیں لیکن اپنے دم توڑتے بچوں کو بچانے میں ناکام ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) عمرکوٹ کارمون مال نے بچوں میں خسرہ پھیلنے کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جب ویکسین کے رضاکار گیپسی کالونی کا دورہ کرتے ہیں وہاں کے رہائشی وہاں موجود نہیں ہوتے اور وہ کمائی کی غرض کہیں اور موجود ہوتے ہیں۔گاؤں کے اسکول استاد لائق ساند نے ڈی ایچ او کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ کمائی کے لیے صرف مرد حضرات گاؤں سے باہر جاتے ہیں لیکن بچے اسکول میں داخل ہیں اور گاؤں میں اپنے گھروں میں ہی رہتے ہیں۔حکومت کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی