بند کریں
صحت صحت کی خبریںچشمہ کینال کی تعمیر سے سرحد کی بنجر اراضی سیراب ہوگی،وزیراعظم گیلانی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 07/03/2010 - 12:46:50 وقت اشاعت: 07/03/2010 - 12:45:27 وقت اشاعت: 03/03/2010 - 19:48:22 وقت اشاعت: 03/03/2010 - 19:41:40 وقت اشاعت: 03/03/2010 - 15:15:40 وقت اشاعت: 01/03/2010 - 21:20:32 وقت اشاعت: 01/03/2010 - 19:56:33 وقت اشاعت: 01/03/2010 - 16:39:01 وقت اشاعت: 26/02/2010 - 18:22:58 وقت اشاعت: 26/02/2010 - 14:18:10 وقت اشاعت: 25/02/2010 - 19:47:00

چشمہ کینال کی تعمیر سے سرحد کی بنجر اراضی سیراب ہوگی،وزیراعظم گیلانی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1مارچ ۔2010ء)وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چشمہ رائیٹ بنک لفٹ کینال کی تعمیر سے صوبہ سرحد کی ہزاروں ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہو گی اور ملک خوراک میں خود کفیل ہو جائے گا۔ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس منصوبے سے صوبہ سرحد کے پسماندہ علاقوں میں خوشحالی ائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے وہ منصوبوں کی بر وقت تکمیل اور عوامی فلاح کی اسکیموں کے ذریعے اپنے میعار زندگی میں تبدیلی کی توقع رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ پر تجاویز اور مانیٹرنگ کے ذریعے حکومت کے ساتھ تعاون کی بھاری ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں۔وزیراعظم نے قومی اسمبلی کی اسپیکر کی عدم موجودگی میں ایوان کو شفاف انداز سے چلانے پر فیصل کریم کنڈی کے کردار کی تعریف کی انہوں نے ڈپٹی اسپیکر کو ہدایت کی کہ وہ ڈیرہ اسماعیل خان کو دورہ کر کے مختلف مکاتب فکر کے گروپوں میں ہم اہنگی پیداکریں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اور ڈہرہ اسماعیل خان میں امن وامان کی صورتحال سے اگاہ کیا۔
01/03/2010 - 21:20:32 :وقت اشاعت