بند کریں
صحت صحت کی خبریںکوئٹہ میں خشک سردی آتے ہی گلیاور سینہ کے امراض بڑھ گئے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 28/09/2017 - 13:56:55 وقت اشاعت: 28/09/2017 - 13:07:53 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 16:38:57 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 16:22:51 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 15:20:31 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 15:13:37 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 13:52:05 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 13:42:50 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 13:04:43 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 12:55:35 وقت اشاعت: 27/09/2017 - 11:36:11

کوئٹہ میں خشک سردی آتے ہی گلیاور سینہ کے امراض بڑھ گئے

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 ستمبر2017ء)کوئٹہ میں موسم سرما آتے ہی رات کو اے سی اور پنکھے بند ہوگئے اور کمبل نکل آئے۔ شہر میں خشک سردی آتے ہی گلے اور سینہ کے امراض بھی بڑھ گئے ۔کوئٹہ میں15 ستمبر کے بعد موسم میں تبدیلی آنا شروع ہوجاتی ہے، دن گرم اور رات ٹھنڈی ہوجاتی ہیں، رواں سال بھی سردی نے اپنے آمد کابگل بجادیا ہے۔دن کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30 ڈگری اور رات کو کم سے کم 15ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں زکام، کھانسی، بخار اور الرجی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ تر بچے اور بوڑھے ان امراض کا شکار ہوکر ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔ماہر امراض سینہ، گلہ سول ہسپتال کوئٹہ، ڈاکٹر لطیف کاکڑ کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے پیش نظرموسمی امراض سے بچنے کیلئے شہریوں کو بھرپور احتیاط کی ضرورت ہے، خاص طور پر چھوٹے بچوں کو صبح اور شام کے اوقات میں گرم کپڑے پہنائیں اور ٹھنڈے پانی، مشروبات اور آئس کریم سے دور رکھیں۔
27/09/2017 - 15:13:37 :وقت اشاعت