لاہور، ایف آئی ا ے کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی عمارت کو خود کش دھماکے سے اڑا دیا گیا، بچی اور خاتون سمیت 13 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی، دو منزلہ عمارت زمین بوس ہونے سے کئی لوگ ملبے تلے دب گئے، قریبی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔اپ ڈیٹ

پیر 8 مارچ 2010 10:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8مارچ ۔2010ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں واقع ایف آئی ا ے کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی عمارت کو خود کش دھماکے سے اڑا دیا گیا جسکے نتیجے میں بچی اور خاتون سمیت13افراد جاں بحق جبکہ درجنوں شدید زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،دھماکے سے دو منزلہ عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی جس کی وجہ سے کئی لوگ ملبے تل دب گئے ، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا جبکہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر کے ایمر جنسیز کو خالی کروا لیا گیا ، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے ایک کلو میٹر کی حدود میں واقعہ عمارتیں لرز کر رہ گئیں اور انکے شیشے ٹوٹ گئے جس سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوار کی صبح 8بجکر 16منٹ پر دھماکہ خیز مواد سے بھری کار کو ماڈل ٹاؤن ( کے بلاک ) میں واقع وزارت داخلہ پنجاب کے ماتحت کام کرنے والے ایف آئی اے کے سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کی دو منزلہ عمارت سے ٹکرا دیا گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت میں داخلے کے لئے دو راستے استعمال کئے جاتے تھے ، خود کش بمبار نے کار کو پہلے ایک دروازے سے داخل کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں بیرئیر لگے ہونے کی وجہ سے وہ کامیاب نہ ہو سکا اسکے بعد اس نے دوسرے دروازے سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تو سیکورٹی اہلکاروں نے اسے چیک کرنے کی غرض سے روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو منزلہ عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی اور ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے ۔

دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک بچی اور خاتون سمیت13افراد جاں بحق جبکہ درجنوں شدید زخمی ہو گئے جبکہ کئی لوگ زمین بوس ہونے والی عمارت کے نیچے دب گئے ۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، ریسکیو 1122، ایدھی اور دیگر فلاحی تنظیموں کی ایمبولینسز اور دیگر اداروں کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا ۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے ایک کلو میٹر تک واقع عمارتیں لرز کر رہ گئیں جبکہ قریب واقعہ عمارتیں شدید متاثر ہوئیں جبکہ اس سے گھروں میں کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متاثرہ عمارت اور اردگرد کے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی