بند کریں
صحت صحت کی خبریںا قبال ٹائون کی یونین کونسلوں میں چیکنگ کے دوران834 مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا جسے فوری ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 07/10/2017 - 13:37:59 وقت اشاعت: 07/10/2017 - 12:25:48 وقت اشاعت: 06/10/2017 - 18:05:31 وقت اشاعت: 06/10/2017 - 17:57:22 وقت اشاعت: 06/10/2017 - 17:07:09 وقت اشاعت: 06/10/2017 - 16:21:28 وقت اشاعت: 06/10/2017 - 16:05:02 وقت اشاعت: 06/10/2017 - 15:52:41 وقت اشاعت: 05/10/2017 - 15:55:20 وقت اشاعت: 05/10/2017 - 12:59:31 وقت اشاعت: 03/10/2017 - 15:01:12

ا قبال ٹائون کی یونین کونسلوں میں چیکنگ کے دوران834 مقامات پر ایڈیس لاروا پایا گیا جسے فوری تلف کر دیا گیا

تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہائوسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میں رپورٹ طلب،زون بھر میںصفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کومزیدکنٹرول کیا جا سکے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اکتوبر2017ء)ا قبال زون کی یونین کونسلوں میں29801 انڈور سپاٹس اور 127137کنٹینرز کو چیک کیا گیا جبکہ 3995آئوٹ ڈور مقامات اور 13571 کنٹینر ز کوبھی چیک کیا گیا، اس دوران 834 مقامات پر لاروا پایا گیا جس کو فوری تلف کر دیا گیا،زون بھر میںصفائی کے انتظامات کو فوقیت دی جا رہی ہے تاکہ ڈینگی لاروا کی افزائش کو کنٹرول کیا جا سکے ۔

ٹائو ن ایڈمنسٹریشن اقبال زون کے کمیٹی روم میںانسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں محکمہ صحت کے ڈی ڈی او نے کہا کہ صفائی نصف ایمان کو موٹو بنائے بغیراصل مقاصد حاصل کرنا نا گزیرہے۔ حکومت نے بہترین حکمت عملی سے لاہور و دیگر مقامات پر ڈینگی لاروے کو کنٹرول کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ڈینگی لاروے کی افزائش کو کنٹرول کر نے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کو آپریٹو و پرائیویٹ ہائوسنگ سو سائٹیوں کا اینٹی ڈینگی انتظامات کے سلسلہ میںمعائنہ کر کے رپورٹ باقاعدگی سے پیش کی جا رہی ہے۔ ٹائون بھر میں ڈینگی کو موسم کی بدلتی کیفیات پر تیزی سے کنٹرول کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ زراعت کے افسران کی عدم دلچسپی اور مسلسل غیر حاضری کا سختی سے نو ٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف متعلقہ محکموں کو سخت کاروائی کی ہدایت کی۔اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ تما م یونین کونسلیں اپنے اپنے علا قوں میں واقع قبرستانوں میں صفائی انتظامات کی متواتر چیکنگ کریں۔
06/10/2017 - 17:57:22 :وقت اشاعت