ریڈ کراس کے زیرانتظام ’’پہلے زندگی: ایمبولینس کو راستہ دیں، زندگی کو راستہ دیں‘‘ کے عنوان سے ملک گیر آگاہی مہم کا آغاز

وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کی انسانی زندگیاں بچانے کے اہم مقصد کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے والے اداروں کی تعریف

جمعہ 6 اکتوبر 2017 18:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2017ء) بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے زیرانتظام ’’پہلے زندگی: ایمبولینس کو راستہ دیں، زندگی کو راستہ دیں‘‘ کے عنوان سے ملک گیر آگاہی مہم کے آغاز کے لئے تقریب کا انعقاد ہوا۔ مقامی سطح پر شروع کی جانے والی مہم دراصل اس مہم کا حصہ ہے جو بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے تحت 30 ممالک میں جاری ہے۔

اس مہم کا مقصد لوگوں کی توجہ طبی سہولیات اور عملہ جات کو درپیش مشکلات اور اس کی سنگینی کی جانب مبذول کرانا ہے۔ پاکستان کی سطح پر جاری مہم 30 معاون اداروں کے تعاون سے چل رہی ہے جو رواں برس کے اختتام تک جاری رہے گی۔ تقریب سے مہمان خصوصی وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی تکلیف دہ بات ہے کہ آئے روز ہمیں کسی نہ کسی کے بارے میں سننے کو ملتا ہے کہ وہ بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکنے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

ہمیں اس بات کو سمجھنا ہے کہ ایمبولینس محض ایک سواری نہیں ہے بلکہ وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں پھنسی ہوئی جان سے ہمدردی کی ایک علامت ہے۔ انہوں نے ان نجی اور سرکاری اداروں کو سراہا جو آئی سی آر سی کے شانہ بشانہ اس اہم مقصد کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ آئی سی آر سی کے تحت ’’پہلے زندگی‘‘ کے عنوان سے جاری اس مہم میں عوامی شمولیت کے لئے ٹی وی، ریڈیو، سوشل میڈیا اور دیگر مواصلاتی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے عوامی حلف کی مہم چلائی جائے گی جس کے تحت عوام ایمبولینس کو راستہ دینے کے اپنے عزم کا اظہار کریں گے۔

عوامی حلف مہم کے تحت اپنا عزم ظاہر کرنے والے افراد ورچوئل پلیٹ فارم پر ’’فرینڈز فار لائف‘‘ کا حضہ بن جائیں گے جہاں وہ دیگر افراد کے ساتھ مل کر اپنا سماجی فریضہ انجام دے سکیں گے۔ علاوہ ازیں ایک ویب سائیٹ اور پلیج ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے جو بطور خاص عوام کی آگاہی اور بیداری کے لئے مختص ہیں۔ تقریب میں لوگو ں کے شعور کی بیداری اور آگہی میں اضافے کے لئے میڈیا کے کردار کا اعتراف بھی کیا گیا۔

آئی سی آر سی اور ساتھی تنظیموں نے میڈیا کو بطور اہم ستون کے مخاطب کیا اور کہا کہ وہ نقل و حمل کے دوران زندگی کے تحفظ کے لئے مختص ٹرانسپورٹ کے احترام کے حوالے سے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے اس مہم کا باقاعدہ حصہ بنیں۔ آئی سی آر سی کے تحت چلنے والی ’’پہلے زندگی مہم‘‘ دراصل ایمبولینس کے لئے چلائی جانے والی مہم کا دوسرا مرحلہ ہے۔ اس سے پہلے 2016ء میں ’’رستہ دیں‘‘ کے عنوان سے بھی ایک مہم چلائی جا چکی ہے جس پر عوام اور میڈیا کی طرف سے پرجوش ردعمل ملا۔

سروے رپورٹ سے حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق اس مہم کے بعد کار سواروں کے رویوں میں 16 فیصد تک بہتری دیکھی گئی۔ رواں برس میں چلنے والی مہم کار سواروں پر کس قدر اثر انداز ہوگی، اس کا اندازہ مہم سے پہلے اور مہم کے بعد مشاہداتی سروے سے کیا جائے گا۔ آئی سی آر سی اور اس کی ساتھی تنظیمیں سمجھتی ہیں کہ اس مہم کے دوررس نتائج حاصل کرنے کے لئے ہمیں اپنی مستقل کوششوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی