فیصل آباد‘ڈینگی کے مضر اثرات سے بچائو کے سلسلہ میں طالبات کی آگاہی واک

پنجاب حکومت کی بروقت اور موثر کاروائی سے ملک کے سب سے بڑے آبادی والے صوبے میں ڈینگی کے مرض پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے

منگل 10 اکتوبر 2017 15:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2017ء) ڈینگی کے مضر اثرات سے بچائو کے سلسلہ میں نور محمد انصاری انڈسٹریل سکول،سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد میں نئی داخل ہونے والی طالبات کی آگاہی کے لیے انسداد ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیا ، جس سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ویلفیئر آفیسر، محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میڈم ظل ہما نے کہا کہ الحمد اللہ تحدیث نعمت کے طور پر یہ کہا جا سکتاہے کہ پنجاب حکومت کی بروقت اور موثر کاروائی سے ملک کے سب سے بڑے آبادی والے صوبے میں ڈینگی کے مرض پر بہت حد تک قابو پالیا گیا ہے،ہنوز زور و شور کے ساتھ انسداد ڈینگی کے لیے کاروائی جاری ہے، سچی بات ہے اگر خدمت عوام کا جزبہ ہو اور ایک مشن کے ساتھ انسانیت کی خدمت کی جائے تو پھر خالق کائنات بھی انسان کا ساتھ دیتی ہے، خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جس طرح پنجاب بھر میں انسانیت کی بھلائی کے لیے ڈینگی کے موثر سدباب کے لیے بروقت اقدامات اٹھائے ہیں یہ ا نہی کا ثمر ہے کہ آج پنجاب جو پاکستان کا سب سے بڑا آبادی والا صوبہ ہے اس میں برائے نام ڈینگی موجود ہے، میڈم ظل ہما نے کہا کہ جس طرح سرکاری اداروں نے ڈینگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کیا ہے اسی طرح فلاحی تنظیموں کے کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

ان فلاحی تنظیموں نے حکومت کے اس مشن کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک جدوجہد کی ہے اور کر رہے ہیں،جس پر یہ فلاحی تنظیمیں حکومت کی تحسین کی مستحق ہیں، بلاشبہ ان کے فعال کردار کو ہر جگہ پر تحسین کی قدر سے دیکھا جا رہا ہے، انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے جسم کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں، اپنے ماحول، اپنے گھر میں مکمل صفائی کا انتظام کریں، کہیں بھی کوڑا کرکٹ اور کسی بھی قسم کا پانی جمع نہ ہونے دیں ، یہی و ہ بنیادی اقدامات ہیں جن کی بدولت ڈینگی کی موذی بیماری پر قابو پایا گیا ہے، سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے کہا کہ صالح اور پاکیزہ خیالات کے حامل مرد و خواتین پر کبھی بھی کوئی سماوی آفات حملہ نہیں کر سکتی، قانون قدرت ہے کہ جو مرد و خواتین اپنی زندگی کو اپنے مالک حقیقی کی خوشنودی کے لیے بسر کرتے ہیں تو پھر خالق کائنات بھی اپنے ان بندوں کی بھرپور اعانت اور مدد کرتے ہیں، انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کے لیے اسلام کے سنہری اور روشن پہلوئوں کو لازمی سامنے رکھیں، اس سے ان کی دنیا بھی کامیاب ہو گی اور آخرت تو پھر ہے ہی مسلمانوں کے لیے، اس موقعہ پر آگاہی ڈینگی واک کا اہتمام کیا گیااور سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد کی طرف سے طالبات میں ڈینگی آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی