صرف وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن میں صحت مند ذہن اور جسم ہوتے ہیں، خاتون اول،حکومت ملک بھر میں صحت مندانہ روایات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے، بیگم فوزیہ گیلانی کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 مارچ 2010 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔20مارچ۔ 2010ء)خاتون اول بیگم فوزیہ گیلانی نے کہا ہے کہ صرف وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن میں صحت مند ذہن اور جسم ہوتے ہیں ، حکومت ملک بھر میں صحت مندانہ روایات کی فراہمی کیلئے سرگرم عمل ہے ،سپورٹس کے ہیروز پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان بن رہے ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ وہ گزشتہ روز کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کے 150ویں سپورٹس ڈے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر خطاب کر رہی تھیں جبکہ اس موقع پر وائس چانسلر ظفر اللہ خاں اور پاک آرمی کی اتھلیٹ نسیم حمید اور دیگر بھی موجود تھے۔

بیگم فوزیہ گیلانی نے کہا کہ دنیا کے ساتھ ترقی کرنے کیلئے ضروری ہے کہ جس طرح دنیا کی ترجیحات تبدیل ہو رہی ہیں ہم بھی اسی طرح خود کو تبدیل کریں تاکہ دنیا کے ساتھ چلا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سپورٹس کی سرگرمیوں میں اضافہ خوش آئند ہے اور ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ پاکستان کے سپورٹس ہیرو پوری دنیا میں ہماری پہچان بن رہے ہیں جو کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

تقریب سے خطاب کے دوران نسیم حمید نے کہا کہ حکومت کی طرف سے میرے ساتھ جو بھی وعدے کئے گئے تھے ان میں سے بہت سے وعدے پورے ہو چکے ہیں او رجو وعدے پورے ہونا باقی ہے امید ہے کہ وہ بھی وعدے بہت جلد پورے ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اور میرے والد نے محنت مزدوری کرکے مجھے تعلیم دلوائی اور میری کامیابی کے پیچھے والدین اور قوم کی دعائیں ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی