بند کریں
صحت صحت کی خبریںشریک حیات سے جھگڑے موٹاپے کا سبب ہیں:تحقیق

صحت خبریں

وقت اشاعت: 19/10/2017 - 11:48:21 وقت اشاعت: 19/10/2017 - 11:48:21 وقت اشاعت: 18/10/2017 - 16:21:43 وقت اشاعت: 18/10/2017 - 15:22:18 وقت اشاعت: 18/10/2017 - 14:31:21 وقت اشاعت: 18/10/2017 - 14:31:14 وقت اشاعت: 18/10/2017 - 14:31:13 وقت اشاعت: 18/10/2017 - 12:36:37 وقت اشاعت: 17/10/2017 - 15:19:34 وقت اشاعت: 17/10/2017 - 15:14:31 وقت اشاعت: 17/10/2017 - 15:14:31

شریک حیات سے جھگڑے موٹاپے کا سبب ہیں:تحقیق

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء)کیا آپ اپنے شوہر یا بیوی سے اکثر جھگڑا کرنے کے عادی ہیں اگر ہاں تو بری خبر یہ ہے کہ ایسا کرنا آپ کو موٹا کرسکتا ہے ۔ یہ بات امریکہ میں ہونیوالی ایک تحقیق میں سامنے آئی ۔ اوہائیو سٹیٹ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق اپنے شریک حیات سے تکرار یا جھگڑا ایسے ہارمون کو سرگرم کردیتا ہے جو ہمیں جنک فوڈ کے استعمال پر مجبور کرسکتا ہے ۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان لڑائی سے بھوک بڑھانے والے ہارمون گیرلین کی مقدار بڑھ سکتی ہے مگر اس کا اثر ان افراد پر ہوتا ہے جو صحت مند وزن یا موٹاپے سے کچھ کم وزن کے حامل ہوں ۔ تحقیق میں کچھ جوڑوں کے درمیان کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ ازدواجی عدم اطمینان اور خوراک کے ناقص انتخاب کے درمیان تعلق موجود ہے ،لڑائی جھگڑے کے بعد لوگ ایسی غذا استعمال کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں جس میں چربی، چینی اور نمک کی مقدار بہت زیادہ ہو۔
18/10/2017 - 14:31:14 :وقت اشاعت