بند کریں
صحت صحت کی خبریںٹینس کی سابق عالمی نمبر ون مارٹینا کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئیں

صحت خبریں

وقت اشاعت: 14/04/2010 - 20:49:59 وقت اشاعت: 14/04/2010 - 20:37:51 وقت اشاعت: 14/04/2010 - 20:37:51 وقت اشاعت: 12/04/2010 - 19:40:51 وقت اشاعت: 09/04/2010 - 17:20:48 وقت اشاعت: 08/04/2010 - 13:16:58 وقت اشاعت: 07/04/2010 - 20:09:36 وقت اشاعت: 07/04/2010 - 13:57:54 وقت اشاعت: 07/04/2010 - 13:37:07 وقت اشاعت: 06/04/2010 - 20:07:38 وقت اشاعت: 06/04/2010 - 13:59:13

ٹینس کی سابق عالمی نمبر ون مارٹینا کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئیں

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔8اپریل ۔2010ء)ٹینس کی سابق عالمی نمبر ون مارٹینا نیورا ٹیلووا کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئیں تاہم انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گی۔مارٹینا نے امریکی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی بیماری کا انکشاف کیا۔انہوں نے کہا کہ روٹین چیک اپ میں بریسٹ کنیسر کا پتہ چلاہے اور جب انہیں رپورٹ موصول ہوئی تو وہ بہت روئی تھیں لیکن وہ اس لحاظ سے بہت خوش قسمت ہیں کہ انہوں نے چار سال پہلے اپنا مکمل چیک اپ کروایا تھا اور اب معمول کے چیک اپ میں انہیں بیماری کا پتہ لگا جو خطرناک نوعیت کی نہیں ہے۔

چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی نیوراٹیلووا نے1981میں امریکی شہریت حاصل کی تھی۔انہوں نے18گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیے جن میں9ومبلڈن بھی شامل ہیں۔
08/04/2010 - 13:16:58 :وقت اشاعت