دنیا بھرمیں چھاتی کے سرطان کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے‘ پاکستان میں ہر آٹھ میں سے ایک خاتون میں مرض کے لاحق ہونے کا خدشہ ہے‘ پروفیسر ڈاکٹر کامران چوہدری

پیر 23 اکتوبر 2017 20:09

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2017ء) شعبہ سرجیکل یونٹ III جناح ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا بھرمیں چھاتی کے سرطان کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے‘ پاکستان میں ہر آٹھ میں سے ایک خاتون میں اس مرض کے لاحق ہونے کا خدشہ مو جود ہے‘ بروقت تشخیص سے مکمل علاج ممکن ہے‘ اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر کامران چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین کو چھاتی کے سرطان کی تمام علامات سے آگاہی ضروری ہے‘ چھاتی میں کوئی بھی تبدیلی محسوس ہونے پر وہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں‘ انہوں نے کہا کہ چھاتی کے کینسر کی بڑی وجوہات میں سے ایک بازار سے گرم کھانا شاپر بیگ میں لانا بھی ہے‘ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بدقسمتی ہے کہ چھاتی کے سرطان میں مبتلاخواتین فیز تھری یا فیز فور میں ڈاکٹر سے رجوع کرتی ہیں‘ اس وقت تک مرض کافی پیچیدہ ہو چکا ہوتا ہے‘ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے چھاتی کے سرطان پر قابو پایا جاسکتا ہے کیونکہ آگاہی بہترین علاج ہے‘ مرض سے پہلے مرض کاخاتمہ ضروری ہے‘ چھاتی کے سرطان کا خدشہ بڑھانے والے عوامل میں شراب ‘ سگریٹ نوشی‘ وقفے کی گولیاں کھانا‘ شعاعیں‘ خاندان میں کسی کو چھاتی کا سرطان ہونا‘ شادی کے بعد بچوں کا نہ ہونا‘ پہلے بچے کا تیس سال کی عمر کے بعد پیدا ہونا‘ بچے کو اپنا دودھ نہ پلانا‘ موٹاپا‘ ورزش نہ کرنا و دیگر شامل ہیں‘انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جناح ہسپتال میں شعبہ سرجیکل یونٹ تھری میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے سیمینار بھی منعقد کیاگیا جس میں مذکورہ شعبہ کے پروفیسر طیب عباس سمیت دیگر طبی ماہرین نے شرکت کی‘ اس موقع پر شرکاء نے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی پر روشنی ڈالی،یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اکتوبر کا مہینہ چھاتی کے کینسر کے حوالے سے منایا جاتا ہے‘اس حوالے سے پاکستان بھر میں سرکاری و نجی ہسپتالوں میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جاتی ہے جبکہ چھاتی کے سرطان کے حوالے سے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کے زیر اہتمام بحث و مباحثے‘ مذاکرے اور سیمینارز بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی