اگر پودوں کو اپنے بیڈ روم میں رکھا جائے تو صحت کے حوالے سے بہت سے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں، ناساسائنسدان

کمرے میں سائیڈ میز پر تھوڑا سا سبزہ رکھنے سے نیند اور صحت بہتر ہوتی ہے، پودوں کی موجودگی سے دبائو اور بے چینی کم ہوجاتی ہے، تحقیق

بدھ 25 اکتوبر 2017 14:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2017ء)ناسا کے سائنسدانوں نے کہاہے کہ اگر پودوں کو اپنے بیڈ روم میں رکھا جائے تو صحت کے حوالے سے بہت سے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔سائنسدانوں کے مطابق کمرے میں سائیڈ میز پر تھوڑا سا سبزہ رکھنے سے نیند اور صحت بہتر ہوتی ہے، پودوں کی موجودگی سے دبائو اور بے چینی کم ہوجاتی ہے جبکہ فضائی آلودگی ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران چند ایسے پودے ڈھونڈ نکالے جو بیڈ روم میں رکھنے کے حوالے سے بہتر تصور کئے جارہے ہیں۔ ان پودوں میں ماڈاگاسکن اریکا پام نامی پودا فضائی آلودگی کا خاتمہ کرتا ہے۔ محققین کے مطابق یہ پودا ان لوگوں کیلئے بہترین ہے جو سائنس کے مرض میں مبتلا ہیں یا جلد نزلہ و زکام کا شکار ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایلو ویراناسا نے اس پودے کو فضائی آلودگی مٹانے والے بہترین پودوں میں سے ایک پودا قرار دیا ہے کیونکہ یہ رات بھر مسلسل آکسیجن خارج کرتا رہتا ہے جبکہ یہ پودا بینزین سے نمٹتا ہے اور فضا کو صاف رکھتا ہے۔

انگلش آئی وی امریکن کالج آف الرجی، استھما اینڈ امیونولوجی کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ پودا خاص طور پر صرف 12 گھنٹوں کے اندر فضا میں موجود پھپھوندی کا 78 فیصد خاتمہ کرتا ہے۔ڈوارف ڈیٹ پام یہ پودا سخت جان، خشک سالی برداشت کرنے والا اور لمبی زندگی جینے والا پودا ہے جو گھر میں موجود فضائی آلودگی کا خاتمہ کرتا ہے، خاص کر کیمیائی مرکب زائلین کا جو کہ ہائیڈرو کاربن کی ایک قسم ہے۔

بوسٹن فرن ناسا کی فضا کو صاف رکھنے والے پودوں کی فہرست میں یہ پودا نویں نمبر پر ہے جو آتش گیر گیس کا خاتمہ کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے۔چائنیز ایور گرین اس پودے کی خصوصیت زیادہ سے زیادہ ٹاکسن (ایک قسم کا ناپائیدار نامیاتی زہر جو زندہ یا مردہ عضویات سے پیدا شدہ اشیا میں ہو)کا خاتمہ کرنا ہے۔پیس للی یہ خوبصورت پودا فضا کو صاف کرکے 60 فیصد تک بہتر بناسکتا ہے۔

ساتھ ہی ساتھ یہ پودا پھپھوندی برزہ یا تخمک (نباتی تولیدی خلیی)کو بھی اپنے پتوں میں جذب کرلیتا ہے۔اسپائیڈر پلانٹ یہ پودا کمرے سے صرف دو دن کے اندر 90 فیصد تک فضا میں موجود ٹاکسن کا خاتمہ کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر ایسے لوگوں کیلئے مفید ہے جنہیں دھول سے الرجی کی شکایت رہتی ہے۔لیڈی پام یہ پودا ان موثر ترین پودوں میں سے ایک ہے جو فضا سے آتش گیر گیس، امونیا، زائلین اور ٹالوین(بے رنگ ، آتشگیر مائع ہائیڈروکاربن جو پیٹرولیم اور تار کول سے برآمد ہوتا ہی)کو صاف کرتا ہے۔ویپنگ فِگ یہ پودا ایسی آلودگی سے نمٹتا ہے جو کارپینٹنگ اور فرنیچر سے خارج ہوتی ہے جیسے کہ فارمل ڈی ہائیڈ، بینزین اور ٹرائی کلورو تھائی لین۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی