بند کریں
صحت صحت کی خبریںموسم سرما کے اثرات شروع ہو چکے ہیں، اس عرصہ میں بچوں کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 28/10/2017 - 15:49:11 وقت اشاعت: 28/10/2017 - 14:36:21 وقت اشاعت: 27/10/2017 - 19:13:29 وقت اشاعت: 27/10/2017 - 16:44:00 وقت اشاعت: 27/10/2017 - 16:26:12 وقت اشاعت: 27/10/2017 - 15:20:41 وقت اشاعت: 27/10/2017 - 15:20:38 وقت اشاعت: 27/10/2017 - 14:51:59 وقت اشاعت: 27/10/2017 - 14:38:51 وقت اشاعت: 26/10/2017 - 12:13:02 وقت اشاعت: 25/10/2017 - 14:04:58

موسم سرما کے اثرات شروع ہو چکے ہیں، اس عرصہ میں بچوں کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانا اشد ضروری ہے، ڈاکٹرنجیب اسلم شیخ

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2017ء) ملک کے ممتاز ماہر اطفال ڈاکٹرنجیب اسلم شیخ نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینہ میں ابتدائی طور پر موسم سرما کے اثرات شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس عرصہ میں بچوں کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات پر عملدر آمد یقینی بنانا اشد ضروری ہے کیونکہ والدین کی ذرا سی بھی غفلت بچوں کیلئے بیماری اور ان کیلئے پریشانی کا مؤجب بن سکتی ہے۔

’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ چونکہ شروع ہوتی ہوئی سردی بظاہر بڑوں کو اس انداز سے محسوس نہیں ہوتی لیکن وہ بچوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے لہٰذا اکتوبر میں بچوں کو مناسب گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر ا دینا چاہیے اور بچوں کیلئے اے سی کا استعمال بند اور انہیں رات کے وقت کسی نرم کپڑے سے لحاف کے طور پر ڈھانپ کر سلانا چاہیے ۔

انہوںنے کہا کہ آئس کریم ، کولڈ ڈرنکس ، ٹھنڈے دودھ ، مشروبات ، تلی ہوئی اور کھٹی اشیاء بچوں کیلئے موسم سرما کے آغاز میں انتہائی نقصان دہ ہیں جو بچوں کو فوری متاثر کرتی ہیں اور بچے نزلہ ، زکام ، کھانسی، بخار کے مرض میںمبتلا ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جونہی بچوں میں نزلہ یا بخار کی علامات ظاہر ہوں انہیں گھریلو ٹو ٹکوں کی بجائے فوری طور پر چائلڈ سپیشلسٹ کو دکھایا جائے اور بچے کی عمر کے مطابق تفویض کردہ نسخے پر عمل کیا جائے تاکہ کسی قسم کی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
27/10/2017 - 15:20:41 :وقت اشاعت