چین  مغربی صوبے چنگھائی میں زلزلہ  4سو سے زائد افراد ہلاک  ہزاروں زخمی ،ہلاکتوں کی تعداد میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا  طبی سامان اور عملے کے علاوہ خیموں کی کمی کا سامنا ہے  حکام ۔اپ ڈیٹ

بدھ 14 اپریل 2010 20:37

چِنگھائی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اپریل ۔2010ء) چین کے مغربی صوبے چِنگھائی میں چھ اعشاریہ نو شدت کا زلزلہ آنے سے کم از کم چار سو افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہو گئے ۔ چین کا یہ صوبہ نیپال کی سرحد کے قریب واقع ہے۔حکام کے مطابق زلزلہ صرف دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور صوبائی دارالحکومت زننگ سے پانچ سو میل کے فاصلے پر واقع یوشو ضلع اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ انھیں طبی سامان اور عملے کے علاوہ خیموں کی کمی کا سامنا ہے۔اطلاعات کے مطابق امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے فوجی اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے کچھ امدادی سامان علاقے میں روانہ کردیا گیا ۔چین میں سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی صبح تبت کے اردگرد علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے میں کم از کم 400 افراد ہلاک اور دس ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں اور سرکاری ٹی وی کے مطابق کم شدت کے آنے والے مسلسل جھٹکوں سے نسبتاً کمزور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں جب کہ گھروں اور سکولوں کے علاوہ بہت سی عمارتوں کو نقصان پہنچنے سے بہت سے لوگ ابھی تک ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔پہاڑی علاقوں میں آباد دیہاتوں میں بسنے والے بیشتر متاثرہ افراد کم درجہ حرارت کی وجہ سے شدید سردی میں کھلے آسمان تلے پڑے ہیں کیونکہ گھروں کی اکثریت یا تو زمین بوس ہوچکی ہے یا انھیں شدید نقصان پہنچا ہے۔

یوشو کے سینئر افسر ہوانگ لیمنگ کا کہنا ہے کہ اب تک چار سو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے اور تباہی کی صحیح صورتحال کا اب واضح ہو رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں یقینی طور پر اضافہ ہوگا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے سینکڑوں افراد کو نکالا جا چکا ہے۔مقامی حکومت کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ ’جئیگو کی گلیوں میں افراتفری کا سماں ہے۔ ہر طرف زخمی ہیں جن میں سے بہت کے سر پر چوٹیں آئی ہیں۔ ہمیں اس وقت خیموں، ادویہ اور امدادی کارکنوں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ سنہ 2008 میں چنگھائی کے ہمسایہ صوبے سیچوان میں ایک زلزلے میں ستاسی ہزار افراد ہلاک اور پچاس لاکھ بے گھر ہوئے تھے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی