بند کریں
صحت صحت کی خبریںبرطانیہ، بالغ آبادی میں موٹاپے کا شکار افراد کا تناسب63 فیصد تک پہنچ گیا، رپورٹ

صحت خبریں

وقت اشاعت: 13/11/2017 - 16:51:11 وقت اشاعت: 13/11/2017 - 16:20:15 وقت اشاعت: 13/11/2017 - 14:45:33 وقت اشاعت: 13/11/2017 - 14:19:04 وقت اشاعت: 13/11/2017 - 13:22:35 وقت اشاعت: 13/11/2017 - 13:11:23 وقت اشاعت: 13/11/2017 - 12:05:27 وقت اشاعت: 11/11/2017 - 23:02:18 وقت اشاعت: 10/11/2017 - 12:58:29 وقت اشاعت: 09/11/2017 - 15:17:58 وقت اشاعت: 09/11/2017 - 14:36:56

برطانیہ، بالغ آبادی میں موٹاپے کا شکار افراد کا تناسب63 فیصد تک پہنچ گیا، رپورٹ

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2017ء) آرگنائزیشن فار اکنامک کوآپریشن اینڈ ڈیویلپمنٹ (او ای سی ڈی) نے اپنی جاری کی گئی نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ تمام مغربی یورپی ممالک میں سے برطانیہ میں فربہ شہریون کا تناسب سب سے زیادہ ہے جہاں کی بالغ آبادی میں سی63 فیصد کا وزن مناسب حد سے زیادہ ہے۔ تنظیم کے مطابق 35 امیر ترین ممالک کی فہرست میں برطانیہ چھٹا سب سے زیادہ موٹاپے کا شکار شہریوں والا ملک ہے۔

تنظیم کی ’’ہیلتھ ایٹ اے گلانس‘‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ میں نوجوانوں میں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی شراب نوشی بھی ایک پریشان کن بات ہے لیکن مجموعی طور پر ملک آبادی کی اوسط صحت اور اوسط عمر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ برطانیہ میں موٹاپے کا تناسب بڑھ گیا ہے اور جسم کے موٹاپے اور صحت کا جانچنے کے پیمانے باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کے مطابق اب ملک میں 27 فیصد افراد کا بی ایم آئی 30 فیصد سے زیادہ ہے۔

او ای سی ڈی کا اپنا اوسط 19 فیصد ہے۔ بی ایم آئی پیمانے کے مطابق وہ لوگ جن کا بی ایم آئی 25 سے 30 کے درمیان ہوں وہ موٹے تصور کیے جاتے ہیں۔ او ای سی ڈی کے مطابق برطانیہ ان پانچ ممالک میں شامل ہے جہاں 1990ء کے بعد سے عوام میں موٹاپے کا تناسب مسلسل بڑھتا چلا جا رہا ہے اور اس عرصے میں 92 فیصد بڑھ چکا ہے۔ رپورٹ میں تنظیم نے برطانوی حکومت کے ان اقدامات کی تعریف کی جس میں انھوں نے ملک میں موٹاپا روکنے کے لیے نئے فیصلے کیے لیکن ساتھ کہا کہ انھیں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

او ای سی ڈی میں شامل دیگر ممالک نے بڑھتے ہوئے موٹاپے کے تناسب پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے ہیں جن کی مدد سے آسٹریلیا اور کینیڈا میں یہ تناسب کم ہوا ہے لیکن ان ممالک میں سب سے کم تناسب جاپان میں دیکھا گیا جہاں صرف چار فیصد افراد کا بی ایم آئی 25 سے 30 کے درمیان ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ بچوں میں موٹاپے کے تناسب کو کم کرنے میں بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوا ہے۔
13/11/2017 - 13:11:23 :وقت اشاعت