بھارتی عورت کو معلوم ہی نہیں کہ اس کی ٹانگوں کے اندر 70سے زیادہ کیلیں کہاں سے آئیں

پیر 13 نومبر 2017 23:18

بھارتی عورت کو معلوم ہی نہیں کہ اس کی ٹانگوں کے اندر 70سے زیادہ  کیلیں کہاں سے آئیں

35 سال بھارتی بیوہ  کی ٹانگوں میں بہت سی سوئیاں، کیلیں اور سرنج کی سوئیاں  ہیں۔ بھارتی عورت کا حیرت انگیز دعویٰ ہے کہ اسے ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں کہاں سے آئی ہیں۔
شمالی بھارت  کی ریاست اتر پردیش کے ضلع فتح پور   کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی انوسوئیا کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ 2012 سے کچھ عجیب و غریب ہو رہا ہے، جس سے اس کی ٹانگوںمیں بے پناہ درد بھی ہوتا ہے۔

انوسوئیا دیوی کا کہنا ہے کہ اس کی ٹانگ پر ایک چھوٹا   پھوڑا تھا، جو پھٹ گیا تو اس میں سے پیپ  کے ساتھ سوئیاں اور کیل بھی نکلی۔ اسی وجہ سے اسے بیٹھنے، کھڑے  ہونے اور چلنے میں مشکل ہونے لگی۔ڈاکٹروں نے انوسوئیا کے دعوؤں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ انوسوئیا  اپنی ٹانگوں میں کیل اور سوئیاں  خود ہی ڈالتی ہے جبکہ انوسوئیا ڈاکٹروں کے اس دعوے کی تردید کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انوسوئیا کا اصرار ہے کہ اس نے کبھی خود کو زخمی نہیں کیا۔ انوسوئیا کا بھائی   اس کے ساتھ 7 سالوں سے رہتا ہے۔ اس کے بھائی کا بھی کہنا ہے کہ اس کی بہن نے کبھی خود کو زخمی نہیں کیا۔ اب پانچ سالوں سے انوسوئیا کی ٹانگوں میں درد ہورہا ہے۔
انوسوئیا نے  کئی ڈاکٹروں کو دکھایا لیکن کسی کو بھی اس کا مرض سمجھ نہیں آیا اور نہ ہی انہوں نے اس کی باتوں پر یقین کیا۔

آخر کار انوسوئیا کو فتح پور کے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹر نے اس کی ٹانگوں کا ایکسرے کیا تو ٹانگوں میں70سے زیادہ  کیلیں اور سوئیاں دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ڈاکٹروں نے انوسوئیا کے پورے جسم کا ایکسرے بھی کیا لیکن سوئیاں اور کیلیں صرف ٹانگوں میں تھی۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ  طبی طور پر ایسا ہونا ناممکن ہے۔اس کی صرف ایک ہی وجہ ہو سکتی ہے کہ انوسوئیا خود کو نقصان پہنچاتی ہے۔  اب  ڈاکٹرو انوسوئیا کی دماغی حالت کا بھی معائنہ کریں گے۔ ڈاکٹروں نے انوسوئیا کو کان پور کےہسپتال بھیج دیا ہے تاکہ زیادہ قابل ڈاکٹر  اس کا معائنہ کر سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی