الحمرا میڈیکل سینٹر میں مختلف امراض کیلئے مفت طبی کیمپ 19نومبر کو لگایا جائے گا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 نومبر2017ء) شہر کے معروف معیاری الحمرا میڈیکل سینٹر محمد علی سوسائٹی میں ذیابطیس سے آگاہی کے بارے میں سیمینار اور مفت معیاری طبی ٹیسٹ 19نومبر اتوار صبح 10 بجے سے 1 بجے دن تک ہوگا ۔

(جاری ہے)

کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹر منصور، ڈاکٹر نعمان غزالی، ڈاکٹر شاہد شاماسہ، مختلف بیماریوں سے بچائو کی تدابیر اور لوگوں کو مفت طبی مشورے دیں گے ۔ طبی ٹیسٹوں کیلئے اعلیٰ پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر فہد نظام نے لوگوں سے پابندی وقت کی استدعا کی ہے ۔

Your Thoughts and Comments