بند کریں
صحت صحت کی خبریںتانبے کے برتن میں پانی پینے سے نظام ہضم درست ، وزن کم اور جراثیم سے بچا جا سکتا ہے، ماہرین ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 29/11/2017 - 13:36:59 وقت اشاعت: 29/11/2017 - 12:37:02 وقت اشاعت: 29/11/2017 - 12:35:11 وقت اشاعت: 28/11/2017 - 16:36:57 وقت اشاعت: 28/11/2017 - 15:11:18 وقت اشاعت: 28/11/2017 - 14:59:42 وقت اشاعت: 28/11/2017 - 14:59:42 وقت اشاعت: 28/11/2017 - 14:56:11 وقت اشاعت: 28/11/2017 - 14:08:09 وقت اشاعت: 28/11/2017 - 13:23:55 وقت اشاعت: 28/11/2017 - 11:59:21

تانبے کے برتن میں پانی پینے سے نظام ہضم درست ، وزن کم اور جراثیم سے بچا جا سکتا ہے، ماہرین صحت

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2017ء) امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ تانبے کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔ تانبے کے برتن میں پانی پینے سے نظام ہضم درست ، وزن کم اور جراثیم سے بچا جا سکتا ہے۔نیویارک یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تانبا اینٹی مائیکرو بیال، اینٹی اکسیڈنٹ، اینٹی کارسینوجینک اور انفلامیٹری خواص کا مجموعہ ہے جب کہ یہ نباتاتی زہر( ٹاکسن)کو بھی بے اثر کرتا ہے۔

تانبے کے برتنوں کے استعمال اور خصوصی طور پر ان میں پانی پینے سے نظام ہاضمہ کو بہتر رکھنے میں مدد ملتی ہے ۔تانبے میں خطرناک جراثیم کو مارنے اور پیٹ میں ہونے والی سوزش سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے جوکہ زخموں، انفیکشن اور بدہضمی سے بچنے کے لیے مفید گھریلو نسخہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تانبا پیٹ کو صاف رکھنے اور زہریلی مادوں سے لڑکر گردوں اور معدے کو درست اندازمیں کام کرنے کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ماہر ڈاکٹر کے مطابق جب پانی کو تانبے کے برتن میں جمع کیا جاتا ہے تو اس میں فائدے مند اجزا شامل ہوجاتے ہیں۔ تانبے میں محفوظ کیا گیا پانی پینے سے جسم کی اضافی چربی موثر انداز میں ختم ہوجاتی ہے۔ اس لیے تانبے میں رکھا پانی صبح و شام استعمال کرکے اپنے وزن کو گھٹایا جاسکتا ہے۔
28/11/2017 - 14:59:42 :وقت اشاعت