بند کریں
صحت صحت کی خبریںاقوام متحدہ کا مصر میں ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش
ایڈز کے مریضوں کی تعداد ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 06/12/2017 - 13:26:50 وقت اشاعت: 05/12/2017 - 16:09:54 وقت اشاعت: 05/12/2017 - 14:39:26 وقت اشاعت: 05/12/2017 - 13:25:37 وقت اشاعت: 05/12/2017 - 12:21:51 وقت اشاعت: 05/12/2017 - 12:06:11 وقت اشاعت: 04/12/2017 - 16:16:23 وقت اشاعت: 04/12/2017 - 11:45:46 وقت اشاعت: 04/12/2017 - 11:33:02 وقت اشاعت: 04/12/2017 - 11:12:00 وقت اشاعت: 04/12/2017 - 10:03:26

اقوام متحدہ کا مصر میں ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش

ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں 40 فیصد تک اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے،رپورٹ

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2017ء) اقوام متحدہ نے مصر میں ایڈز کا باعث بننے والے ایچ آئی وی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا شکار ہونے والے مریضوں میں 40 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اس بیماری سے تحفظ کی راہ میں سب بڑی رکاوٹ مصری معاشرے میں اس بارے میں آگہی کا فقدان اور مریضوں کو درپیش سماجی مسائل ہیں جن کی وجہ سے وہ مرض چھپاتے ہیں،اس کے علاوہ ملک میں اس وباء کے تدارک کیلئے سرمائے کی قلت کا سامنا بھی ہے۔

عالمی ادارے کے حکام کے مطابق مصر میں اس وائرس کے نئے کیسز میں زیادہ تر تعداد نوجوان یا کم عمر افراد کی ہے۔ 95 ملین آبادی کے اس ملک میں ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد مشرقِ وسطیٰ میں ایران، سوڈان اور صومالیہ کے بعد سب سے زیادہ ہے۔مریضوں کو اس وائرس کی تشخیص پر جیل بھیجنے سمیت سماجی سطح پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ایڈز سے وابستہ احمد خمیس نی بتایا کہ مصر میں اس وائرس کے شکار افراد میں 25 تا 30 فیصد سالانہ کے اعتبار سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کی یہ شرح خوفناک حد تک زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ایڈز کے مطابق مصر میں ایچ آئی وی کے شکار افراد کی رجسٹرڈ تعداد گیارہ ہزار ہے جبکہ مصری وزارت صحت کے مطابق یہ تعداد سات ہزار کے لگ بھگ ہے تاہم وائرس کے پھیلاؤ کی شرح اور نئے کیسز کی تعداد کے حوالے سے اقوام متحدہ اور مصری وزارت صحت متفق ہیں۔
05/12/2017 - 12:06:11 :وقت اشاعت