بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کے دائرہ کار میں 15 تا 20 فیصد اضافہ ہوا، پلڈاٹ سروے

بدھ 13 دسمبر 2017 15:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2017ء) بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام ای پی آئی میں مزید بہتری لائی گئی ہے۔اس کے دائرہ کار میں 15 سے 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پلڈاٹ کے حالیہ سروے نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے۔ وزارت صحت کے حکام نے کہا ہی بچوں تک رسائی کو بہتر بنایا گیا اور اس میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کیا گیاہے جس کا اعتراف پلڈاٹ کی کارکردگی رپورٹ میں کیا گیا۔

ایک اہم قدم تاریخ میں پہلی بار ای پی آئی ویکسین کے سٹوریج اور سپلائی کے نظام کی عالمی معیار کے مطابق آئی ایس او سرٹیفکیشن تھی۔ جسے ایک قلیل عرصے میں مکمل کیا گیا۔حکام نے کہا کہ وزارت کی اس کائوش کو عالمی اتحاد برائے ویکسین و امیونائزیشن نے بے حد سراہا۔

(جاری ہے)

ویکسین کے حصول میںخصوصی حکمت عملی کے ذریعے صرف ایک ویکسین جو پانچ بیماریوں کے لیے کارگر ہے کی خریداری میں قومی خزانے کی ایک ارب 80کروڑ روپے کی بچت کی گئی جو ایک مثال ہے۔

صوبوں کو ای پی آئی پروگرام کو مضبوط بنانے کے لیے فنڈز کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا اس سلسلے میں ورلڈ بنک ، صوبائی حکومتوں اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں 180 ملین امریکی ڈالر حاصل کئے گئے جس سے یہ پروگرام مستحکم ہو گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار آر او ٹی اے، ای پی وی نیموکوکل ویکسین بچوں کے لیے ای پی وی پروگرام کے تحت مفت فراہمی کا آغاز کیا گیا۔ پاکستان کی حفاظتی ٹیکہ جات کی اصلاحات کو عالمی ادارہ جی اے وی آئی نے بے حد سراہا اور پاکستان 78 ممالک جو جی اے وی آئی امداد حاصل کرتے ہیں ان میں واحد ملک ہے جس کی عالمی فورم پر ستائش کی گئی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی