شہری صحت کے مسائل اور حادثات سے بچنے کے لئے سونے سے پہلے گیس ہیٹر بند کریں، طبی ماہرین

جمعرات 14 دسمبر 2017 11:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2017ء) ماہرین صحت نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونے سے پہلے گیس ہیٹر بند کردیں تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔ سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث ہیٹرز کا استعمال بڑھ چکا ہے اور زیادہ تر لوگ اس حوالے سے ضروری احتیاط نہیں برتتے ۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق معروف معالج ڈاکٹر اشرف درانی نے کہا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ سونے سے پہلے گیس کے ہیٹرز کو مکمل اور احتیاط کے ساتھ بند کریں تاکہ گیس کے لیکج کے باعث ہونے والے حادثات سے محفوظ رہ سکیں ۔

انہوں نے کہاکہ سردیوں کے دوران بہت سے لوگ کمروںکو بند کرکے گیس ہیٹر استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجہ میں گیس کے اخراج اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے اموات کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مختلف طبی پیچیدگیوں سے بچنے کے لئے گیس ہیٹرز یا گرم ہوا کے بلورز کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہیٹروں کے استعمال کی وجہ سے آکسیجن اور نمی میں کمی کے باعث جلد کی خشکی کے ساتھ ساتھ بعض اوقات آنکھوں اور دل کی بیماریوں کی شرح بھی بڑھ جاتی ہے۔

ایک اور طبی معالج عائشہ مصدق نے کہاکہ سردی کی شدت میں اضافہ کی وجہ سے زیادہ تر لوگ اپنے کمروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو بند کرکے ہیٹر استعمال کرتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہیں۔ سینئر فزیشن احمد جاوید نے اس حوالے سے کہاکہ ہیٹروں کے استعمال کی وجہ سے بند کمروں میں کاربن مونو آکسائیڈ کی زیادتی کی وجہ سے دل کے مختلف امراض بھی پیداہو سکتے ہیں جبکہ اس طرح کے کمروں میں سگریٹ نوشی سے بچے اور بزرگ افراد بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ ماہرین صحت نے کہا ہے کہ اس حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرکے مختلف حادثات اور اموات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی