پاکستان میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین میں بھی تمباکو نوشی کا رجحان بڑھنے لگا

پاکستان میں ہر سال تمباکو نوشی سے ہزاروں افراد ابدی نیند سوجاتے ہیں ،ْ تحقیقاتی رپورٹ

بدھ 20 دسمبر 2017 14:15

پاکستان میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین میں بھی تمباکو نوشی کا رجحان بڑھنے لگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2017ء) پاکستان میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین میں بھی تمباکو نوشی کا رجحان بڑھنے لگا ۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباًً ایک ٹن سے زائد تمباکو فروخت ہوتا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ہر سال تمباکو نوشی سے ہزاروں افراد ابدی نیند سوجاتے ہیں۔اس رجحان میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ تمباکو نوشی کے خلاف اشتہاری مہمات کی کمی اور حکومت کی عدم توجہ ہیں جن کی وجہ سے نوجوان لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی اس جان لیوا نشے میں مبتلا ہو رہی ہیں۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکیوں میں سگریٹ نوشی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے رجحان کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ سگریٹ نوشی کو خواتین نے’ اسٹیٹس سمبل ‘سمجھ لیا ہے اور ان کے خیال میں سگریٹ نوشی سے ان کا امیج بارعب ‘خاتون کے طور پر نظر آتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سگریٹ پینے والی لڑکیوں اور خواتین کی اکثریت اس غلط فہمی کا بھی شکار ہوتی ہے کہ وہ سگریٹ نوشی نہیں کریں گی تو انہیں ’ماڈرن لیڈی‘ کے طور پر تسلیم نہیں کیا جائے یا اگر وہ ایسا نہیں کریں گی تو ماڈرن سوسائٹی انہیں ’قبول‘ نہیں کرے گی۔

انہی خیالات کے سبب خواتین میں سگریٹ نوشی اس قدر عام ہوگئی ہے کہ دفتری خواتین ہی نہیں بلکہ اسکول ، کالج اوردیگر درسگاہوں میں فرائض انجام دینے والی خواتین بھی اس لت میں مبتلا ہوگئی ہیں ۔مشاہدے کے مطابق اکثر نوکری پیشہ خواتین دفتری اوقات میں’’ پورٹیبل شیشے ‘‘کا استعمال کرتی ہیںجس کی وجہ سے اس کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھا گیا۔عورتوں میں تمباکو نوشی کی وجہ سے منہ، پھیپھڑے اور چھاتی کا کینسر عام ہے ،ْخاص کر حاملہ خواتین پر تو اس کا بہت ہی بٴْرا اثر پڑتا ہے۔

دنیا بھر میں ہرسال 31 مئی کو ’’اینٹی ٹوبیکو ڈے‘‘ منایا جاتا ہے اور اس حوالے سے بیشتر سیمینار ز اور عوامی شعور اٴْجاگر کرنے کیلئے دستاویزی فلمیں بھی دکھا ئی جاتی ہیں مگر پھر بھی نتیجہ اس کے برعکس نکلتا ہے۔ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم سب کو اس سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل پا سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی