ارسا نے پنجاب کی درخواست پر چشمہ جہلم لنک کینال کو دوبارہ کھول دیا

جمعرات 15 جولائی 2010 18:47

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی۔2010ء) ارسا نے پنجاب کی درخواست پر چشمہ جہلم لنک کینال کو دوبارہ کھول دیا ہے ۔اس سے پنجاب کو دریا سندھ سے 15ہزار کیوسک پانی دیا جائے گا ۔یہ بات وزیر آبپاشی پنجاب راجہ ریاض احمد نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے بتائی۔صوبائی وزیر نے ایوان کو ارسا کی جانب سے سی جے لنک کینال کھولنے کا حکم نامہ بھی دیکھایا۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر چوہدری ظہیر الدین نے کہا کہ ایوب خان،ضیاء الحق اور پرویز مشرف کی باقیات سے پنجاب اسمبلی بھری پڑی ہے اب ہمیں باقیات کی بجائے آگے کی طرف دیکھنا چاہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے دور میں پانچ سال تک ایک بھی دن سی جے کینال بند نہیں ہوئی لیکن آج کی حکومت کی وجہ سے 9ماہ سی جے کینا ل بند رہی اور آج بھی وہ نہر نہیں کھل سکی جبکہ حکومت نے بدھ کے روزدعویٰ کیاتھا کہ آج ہی دوپہر کو سی جے کینال کو کھول دیاجائے گا لیکن تاحال نہیں کھلا گیا انہوں نے کہاکہ ہمارے صوبے کے وزیر اعلیٰ نے صدر زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی کے آگے آنکھیں بند رکھی ہوئی ہیں کیونکہ پنجاب کے حکمرانوں نے میں اخلاقی جرات نہیں ہے کہ ان کے آگے بات کریں انہوں نے مرکزکے آگے پنجاب کو دیوالیہ کردیاہے اور مرکزسے قرضے لیکر اپنا گذارا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اعلان کیاکہ ہم سی جے کینال کی بندش کے خلاف ایوان کی کاروائی سے بائیکاٹ کرتے ہیں اپوزیشن کے بائیکاٹ پر سپیکر نے انہیں منانے کیلئے صوبائی وزراء ندیم کامران ،اشرف سوہنارکن اسمبلی اللہ رکھاپر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تاہم اپوزیشن نے ایوان میں واپس آنے سے انکار کردیا۔ اس موقع پر سینئر وزیر راجہ ریاض نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ پنجاب کبھی اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا اور ارسا کے اجلاس میں سی جے کینال کو کھولنے کا باقاعدہ فیصلہ ہوچکاہے انہوں نے ارسا کی جانب سے جاری آرڈر کو پڑھنے کے بعد اسکی کاپی سپیکر کو بھی بجھوائی سینئر وزیر راجہ ریاض کا کہناتھا کہ کل تک یہی لوگ آمر کی جوتیاں اٹھاتے اور پالش کرتے تھے انہیں اس وقت پنجاب کے حقوق کا خیال نہیں آیا آج تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اکٹھے بیٹھ کر ایک دوسرے کو بھائی کہہ رہے ہیں این ایف سی ایوارڈ کا اعلان ہوا انہوں نے کہاکہ اگر دس سے پندرہ ہزار کیوسک پانی سندھ کو چلاجاتا ہے تو کیاہوا کیاسندھ انڈیا ہے اپوزیشن نے کس بات کی کالی پٹیاں باندھی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پانی کیاہم سندھ کے بھائیوں کو ضرورت پڑنے پر خون بھی دیں گے انہوں نے کہاکہ بینظیر بھٹو چاروں صوبوں کی زنجیر تھی ہم نے صوبوں کو مبضوط بنانا ہے لیکن صوبوں کو لڑانے والے بدنصیب لوگ اپنے دور میں آمر کو سپورٹ کرتے رہے اور اسے دس دس بار وردی میں منتخب کرنے کی باتیں کرتے رہے انہوں نے کہاکہ کالی پٹیاں اپوزیشن کی بازو پر نہیں بلکہ ان کی آنکھوں پر بندھی ہوئی ہیں یہ دیکھیں کہ سی جے کینال کھل چکی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی