جنرل ہسپتال کی نرسوں کوبہترین کارکردگی پر سال میں 2مرتبہ ایوارڈ سے نوازا گیا
تعریفی اسناد اے سی آر کا حصہ بن کر آئندہ ترقی کیلئے معاون ثابت ہو ں گی‘ڈی جی نرسنگ پنجاب
جمعہ 22 دسمبر 2017 16:27
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ نرسنگ کا مقدس پیشہ انسانیت کیلئے شفاء او ر تندرستی کا پیغام ہے ، نرسیں دکھی انسانیت کیلئے اللہ کی رحمت کا ظہور بن جاتی ہیں ، افراتفری کے موجودہ عالم میں جب لوگوں کے پاس اپنے عزیزوں کی تیمار داری کیلئے بھی وقت نہیں ،نفسا نفسی کے اس دور میں نرسوں کا شعبہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے ، انہوں نے کہا کہ نرسیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنے رشتے ناطوں کو بالائے طاق رکھ کر مریضوں کی خدمت کرتی ہیں جبکہ نرسیں دوران ڈیوٹی مریضوں سے ملنے والی بیماریوں کے سبب اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کرنے سے دریغ نہیں کرتیں ، 2011میں جب ڈینگی نے حملہ کیا تھا تو اس صورتحال کا دیوانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے ایل جی ایچ نرسنگ سکول کی سیکنڈ ائیر کی طالبہ اسماء کنول نے اپنی جان ، جانِ افریں کے سپرد کر دی تھی جسے ہم پاکستان کی فلورنس نائٹنگ انگیل کہیں تو بے جا نہ ہو گا ،انہوں نے کہا کہ اسماء کنول کی جان کی قربانی نرسنگ کے شعبے کیلئے قابل فخر اور قابل تقلید ہے ،پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبہ پنجاب میں نرسوں کو اعلیٰ تعلیم و تربیت کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے بیرون ملک بھجوایا جا رہا ہے جس کے ثمرات مریضوں کو بھی حاصل ہوں گے۔
سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی نرسوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اس لگن اور جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیتی رہیں گی اور یہ سرٹیفکیٹ ان کیلئے کسی بھی اعزاز سے کم نہیں ،تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں ناصرہ لطیف ،فوزیہ مظور ،گلشن رفیق ، روباب ایمونائل ،صباء قمر ،عائشہ طارق ،مینا جمیل ، شکیلہ نواب ،مافیا رمضان ، سونیا عباس ،سعدیہ کرن ، سدرہ نور،ایسٹر عارف اور ثانیہ عبدالرحمان شامل ہیں ۔Browse Latest Health News in Urdu
ڈریپ نے معدے کے علاج کی دوا کا ایک بیچ غیر معیاری قرار دے دیا
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
پاکستان میں مقامی طور پر انسولین کی پیداوار شروع کرنے کا مطالبہ
موٹاپے کے سبب کم عمر لڑکیوں میں جوڑوں کی تکلیف کا انکشاف
سائنسدانوں نے پاکستان میں کوویڈ-19 کے انفیکشن سے کم نقصانات ہونےکی وجوہات ظاہرکردیں
پاکستان میں پہلی بارایک جگر کی دو مریضوں میں پیوندکاری اورلبلبے کی ٹرانسپلانٹ کا کامیاب تجربہ
6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار
ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا
’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا
ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..
میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا
دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..
سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے
پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں
سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط
2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے
پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی
وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو
برطانیہ ،چھینک روکنے کی کوشش پرنوجوان کی سانس کی نالی پھٹ گئی
30 سال میں امراض قلب سے اموات 60 فیصد بڑھ گئیں
شادی کے بعد ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق
24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 64نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
کراچی ٹائون پلاننگ سے محروم ملک کا سب سے بڑا شہر