وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر مخدوم جاوید ہاشمی کے طبی معائنہ کے لئے اعلی سطحی میڈیکل بورڈ میں توسیع

جمعہ 23 جولائی 2010 19:18

لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 جولائی۔2010ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ممتا ز مسلم لیگی رہنما و ممبرقومی اسمبلی مخدوم جاوید ہاشمی کے طبی معائنہ کے لئے اعلی سطحی میڈیکل بورڈ میں توسیع کر دی گئی ہے - آج بروز ہفتہ ملک بھر کے نامور سرجنزاور فزیشنز پر مشتمل 20 رکنی میڈیکل بورڈ طبی معائنہ کرے گا جن کی مشاورت سے مزید علاج کے بارے میں حکمت عملی طے کی جائے گی - پرنسپل لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر طارق صلاح الدین نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعة المبارک کو مخدوم جاوید ہاشمی کا ایم آر آئی کرایا گیا فکر کی کوئی بات نہیں ان کے علاج کے لئے تمام طبی سہولتیں لاہور جنرل ہسپتال میں دستیاب ہیں جبکہ ان کے اہل خانہ علاج سے مطمئن ہیں اور انہوں نے بیرون ملک یا پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کرانے کی بجائے سرکاری ہسپتال کو ترجیح دی ہے - انشاء اللہ تعالی جنرل ہسپتال کے ڈاکٹران کے اعتماد پر پورا اتریں گے - پروفیسر طارق صلاح الدین نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ برین ہیمبرج کے مریضوں کے لئے پہلے 72 گھنٹے بہت اہم ہوتے ہیں اب مخدوم جاوید ہاشمی کی حالت خطرے سے باہر ہے - ان کا بلڈ پریشر کنٹرول اور شوگر نارمل ہے جبکہ جمعرات کو کرائی جانے والی تشخیصی ٹیسٹوں کی رپورٹس بھی تسلی بخش ہیں - انہیں روزانہ ہلکا پھلکا ناشتہ کروایا جا رہا ہے- وہ اخبارات کا مطالعہ بھی کر رہے ہیں - پروفیسر طارق صلاح الدین نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف علاج کو براہ راست مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور روزانہ انہیں علاج اور تشخیصی رپورٹس بارے آگاہ کیا جاتا ہے - میاں شہباز شریف دن میں کئی بار معالجین سے ان کی خیریت دریافت کرتے ہیں - پرنسپل جنرل ہسپتال نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رائے کے بارے میں صحافیوں کو آج ہفتے کے روز چار بجے ہسپتال کے کمیٹی روم میں بریفنگ دی جائے گی - انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ممتاز سیاسی شخصیت مخدوم جاوید ہاشمی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں - پروفیسر طارق صلاح الدین نے واضح کیا کہ برین ہیمبرج کے باعث جو کلاٹ بنا تھا وہ تیزی سے تحلیل ہو رہا ہے دماغ کی سوجن کافی حد تک کم ہوگئی جبکہ خون کی شریانوں میں کوئی گچھا نہیں - انہوں نے کہا کہ جس آئی سی یو میں مخدوم جاوید ہاشمی زیر علاج ہیں وہاں دوسرے مریضوں کا بھی بلا امتیاز علاج کیا جا رہا ہے - انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی کی مکمل صحت یابی تک جنرل ہسپتال کے معالجین ہمہ وقت اپنے پیشہ وارانہ فرائض محنت او رلگن سے ادا کرتے رہیں گے -

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی