سعودی عرب: 8 افراد کے برڈ فلو سے متاثر ہونے کا انکشاف ،

سینکڑوں پرندے تلف

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 دسمبر2017ء) سعودی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران برڈ فلو کے 8 مریض سامنے آئے ہیں۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت ریاض سمیت، الخرج ، حریملا، القویعیہ اور ضرما میں 24گھنٹوں کے دوران برڈ فلو کے 8 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب المزاحمیہ کی فیلڈ ٹیموں نے برڈ فلو میں مبتلا 1232 مرغیوں اور پرندوں کو تلف کر دیا ہے۔

Your Thoughts and Comments