محکمہ صحت قصور کے زیر اہتمام ٹی بی آگاہی سیمینار

جمعہ 29 دسمبر 2017 12:39

قصور۔29 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2017ء)محکمہ ہیلتھ قصور کے زیر اہتمام ٹی بی کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر قصور میں ہوا،سیمینار میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد لائق چوہدری ‘ ڈسٹرکٹ ٹی بی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد خالد ‘ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نیشنل پروگرام ڈاکٹر ثمرہ خرم ‘چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شفیق احمد شیخ ‘صدر پی ایم اے قصور ڈاکٹر حفیظ الرحمن ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اکبر رضا ‘پرائیویٹ اور سرکاری ڈاکٹرز ‘اساتذہ ‘معززین شہر ‘محکمہ صحت کے سٹاف اور دیگر نے شرکت کی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ٹی بی کا علاج بالکل مفت کر رہی ہے اورمریضوں کو ان کی دہلیز پر مفت ادویات فراہم کر رہی ہے اس لئے تمام مکتبہ فکرکو ٹی بی کی آگاہی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد لائق چوہدری نے کہا کہ ٹی بی سو فیصد قابل علاج ہے، ٹی بی سے متعلق آگاہی معاشرے کو اس ناسور سے بچا سکتی ہے، ڈسٹرکٹ ٹی بی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد خالد نے کہا کہ ٹی بی کا ایک مریض ایک سال میں پندرہ لوگوں کو ٹی بی کر سکتا ہے، ایسا بندہ جسے دو یا دو سے زائد ہفتوں سے مسلسل کھانسی آرہی ہو یا بلغم میں خون ہو رات کو بخار یا ٹھنڈے پسینے آتے ہوں، یہ ٹی بی کا مشکوک مریض ہو سکتا ہے، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر شفیق احمد شیخ نے کہا کہ ٹی بی کے مریض سے نفرت نہ کریں بلکہ اس سے پیار کریں اور اسے سمجھائیں کہ کھانستے ، تھوکتے یا اونچی بولتے وقت اپنے منہ کو رومال ، کپڑے یا ٹشو سے ڈھانپیں ، بلا ناغہ اور مسلسل میڈیسن لیں اور ڈاکٹرسے رابطے میں رہیں، ڈاکٹر ثمرہ خرم نے کہا کہ ایل ایچ ڈبلیوز ٹی بی کی آگاہی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گی اور گھر گھر وزٹ کے دوران لوگوں کوٹی بی سے متعلق آگاہی دینگی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اکبر رضا نے کہا کہ ٹی بی کی آگاہی اور علاج معالجے کے حوالے سے این جی اوز کو مکمل فعال کرینگے تا کہ ہم اپنے معاشرے کو ٹی بی سے مکمل طور پر نجات دلا سکیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی