بند کریں
صحت صحت کی خبریںپی این ایس شفا میں امراض قلب کیلئے قائم جدید کارڈیک یونٹ میں پہلی انجیوگرافی کرلی گئی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 01/01/2018 - 15:18:22 وقت اشاعت: 01/01/2018 - 15:02:50 وقت اشاعت: 01/01/2018 - 12:35:43 وقت اشاعت: 29/12/2017 - 15:46:28 وقت اشاعت: 29/12/2017 - 15:29:45 وقت اشاعت: 29/12/2017 - 14:49:01 وقت اشاعت: 29/12/2017 - 14:19:38 وقت اشاعت: 29/12/2017 - 13:18:13 وقت اشاعت: 29/12/2017 - 12:57:59 وقت اشاعت: 29/12/2017 - 12:43:13 وقت اشاعت: 29/12/2017 - 12:39:30

پی این ایس شفا میں امراض قلب کیلئے قائم جدید کارڈیک یونٹ میں پہلی انجیوگرافی کرلی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 دسمبر2017ء)پاک بحریہ کے زیرانتظام پی این ایس شفا میں امراض قلب کیلئے قائم کیے گئے جدید سہولیات سے آراستہ کارڈیک یونٹ میں پہلی انجیوگرافی کرلی گئی ہے۔پی این ایس شفا میں قائم ہونے والا کارڈیک یونٹ اپنی نوعیت کا پہلا یونٹ ہے جو ملک کے جنوبی حصے میں مسلح افواج کے تحت چلنے والے کسی دوسرے اسپتال میں موجود نہیں۔

یہ یونٹ مسلح افواج کے افراد کے ساتھ ساتھ شہری آبادی کو بھی امراضِ قلب کے علاج معالجے کی جدید سہولیات مہیا کرے گا۔25 بستروں پر مشتمل کارڈیک یونٹ شہر میں دستیاب طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پاک بحریہ کی ایک نمایاں کاوش ہے۔اس یونٹ کے قیام سے تینوں مسلح افواج کے افراد اور عام شہریوں کو جدید طریقہ علاج بشمول انجییو گرافی، انجیو پلاسٹی اور کمپیوٹڈ ٹومو گرافی وغیرہ کی سہولیات میسر ہوگئی ہیں۔
29/12/2017 - 14:49:01 :وقت اشاعت