- Home
- Health
- Health News
- شیخ زید ہسپتال لاہور میں گردہ کی پتھری ،مثانہ کے غدود کا جدید ترین تکنیک بذریعہ لیزر سے آپریشن ..
شیخ زید ہسپتال لاہور میں گردہ کی پتھری ،مثانہ کے غدود کا جدید ترین تکنیک بذریعہ لیزر سے آپریشن کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد
شیخ زید ہسپتال میںاب مثانہ کے غدود ، گردہ کی پتھری کے مرض میں مبتلا عوام جدید طریقہ علاج ہولپ ، آر آئی آر ایس سے مستفید ہوسکیں گے‘پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان
(جاری ہے)
یہ آپریشن خاص طور پر بڑے غدود یعنی 60 گرام سے زیادہ کیلئے کیا جاتا ہے۔ وہ مریض جو خون پتلا کرنے والی ادویات جیسا کہ کلویپیڈوگرل ، اسپرین، وارفرن نہیں چھوڑ سکتے ان کیلئے یہ واحد طریقہ علاج ہے۔
100 گرام سے بڑے غدود کا آپریشن عام طور پر اوپن سرجری سے کیا جاتا ہے، مگر ہولپ کی مدد سے ان کو بھی بغیر چیرے سے کیا جاسکتا ہے، دوران آپریشن خون کا ضیاع انتہائی کم ہوتا ہے، ٹی یو آر پی کی نسبت ہولپ آپریشن والا مریض جلدی ڈسچارج ہوجاتا ہے جبکہ خون پتلا کرنے والی ادویات بند کیے بغیر محفوظ سرجری کی جاسکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ آر آئی آر ایس ایسا عمل جراحی ہے جس میں گردے کے اندر فائبرآپٹک اینڈوسکوپ کی مدد سے سرجری کی جاتی ہے، اینڈوسکوپ کو یوریتھرا ، مثانہ اور یوریٹر سے گزار کر گردے تک لے جایا جاتا ہے۔ آر آئی آر ایس کی بدولت گردے کی پتھری اور گردے کے کینسر کی سرجری کی جاتی ہے جبکہ یہ آپریشن عام طور پر جنرل یا سپائنل اینستھیزیا سے کیا جاتا ہے۔ اس تکنیک کی مدد سے آپریشن کروانے والا مریض ESWL, PCNL اور اوپن سرجری کی نسبت جلد صحت یاب ہو کر گھر چلا جاتا ہے۔اس ضمن میں چیئرمین اینڈ ڈین شیخ زید میڈیکل کمپلیکس لاہور نے ہسپتال میں اس نئی ٹیکنالوجی کے آغاز کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیخ زاید ہسپتال کا شعبہ یورالوجی اس وقت پنجاب کا سب سے مصروف شعبہ ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر ان ڈور، آو،ْٹ ڈور اور آپریشنز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس جدید ترین طریقہ علاج سے اب وطن عزیز کے عوام بھر پور فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ مثا نہ کے غدود اور گردہ کی پتھری کے مرض میں مبتلا مریض شیخ زاید ہسپتال میں ESWL, PCNL اور ٹی یو آر پی کے ساتھ ساتھ ہولپ اور آر آئی آر ایس سے بھی علاج کرواسکیں گے اور انہیں علاج و معالجہ کی غرض سے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا جبکہ ہسپتال میں جدید لتھوٹرپسی مشین کی تنصیب بھی کی جا رہی ہے۔Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 3 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
کووڈ ٹو کی لپیٹ میں آنے والے دٴْنیا بھر کے 92 ممالک میں پاکستان بھی شامل پاکستان میں سارس کووڈ ٹو کی تشخیص کے حوالے ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 5 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-27
-
ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 میں بچوں میں کینسر اور چھاتی کے سرطان کے دن منائے جائیں گے
تاریخ اشاعت : 2021-02-26
-
تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی عوام کوان کااصل حق دلوانے میں تاریخی کرداراداکررہی ہے۔وزیر صحت پنجاب وزیرصحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-25
-
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 9 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال ،ڈاکٹر مظہر حیات
تاریخ اشاعت : 2021-02-25
-
مکوانہ، 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی کوروناویکسینیشن کا آغاز مارچ سے کیا جائیگا، ڈی ای او
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
صوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ڈاکٹریاسمین راشد وزیر صحت ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
جنرل ہسپتال میں3 روزہ کلینکل کورس کا اختتام ، صوبہ بھر سے سینئر گائنی ڈاکٹرز کی شرکت خواتین کی صحت ،خصوصاً حمل ..
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
-
7گھنٹے سونے والے نوجوان بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں، طبی ماہرین
تاریخ اشاعت : 2021-02-24
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.